نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے ’’اینٹی ڈوپنگ سائنس: اختراعات اور چیلنجز‘‘ کے موضوع پر این ڈی ٹی ایل کی سالانہ کانفرنس-2025 کا افتتاح کیا
این ڈی ٹی ایل کانفرنس میں ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ہندوستان کھیلوں میں صاف اور منصفانہ مقابلے کو فروغ دینے کے تئيں عہد بند ہے
این ڈی ٹی ایل کانفرنس میں ڈوپنگ کا سراغ لگانے اور اس کے انسداد کرنے میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال پر غور وخوض
Posted On:
19 MAR 2025 4:43PM by PIB Delhi
کھیل اور نوجوانوں کے امور اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی میں کھیلوں اور سائنسی برادریوں کے اہم متعلقہ فریقوں کو اکٹھا کرنے کے لیے ’’اینٹی ڈوپنگ سائنس: اختراعات اور چیلنجز‘‘ کے موضوع پر نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) کی سالانہ کانفرنس-2025 کا افتتاح کیا۔ کانفرنس میں کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے، سکریٹری (کھیل) محترمہ سجاتا چترویدی، جوائنٹ سکریٹری (کھیل) جناب کنال، اور این ڈی ٹی ایل کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) پی ایل ساہو نے شرکت کی۔
اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے کھیلوں میں شفاف اور منصفانہ مقابلے کو فروغ دینے کے تئیں حکومت ہند کی عہد بندی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈوپنگ کے سلسلے میں ابتدائی آگہی کی اہمیت پر زور دیا، اسکولی نصاب میں اس کی شمولیت اور دیہی علاقوں میں آگاہی مہم کے آغاز کی وکالت کی۔ انہوں نے کھیلوں کی فیڈریشن اور تنظیموں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام کھلاڑی اینٹی ڈوپنگ کے ضوابط سے اچھی طرح سے باخبر ہوں۔ مزید برآں، انہوں نے اینٹی ڈوپنگ سائنس میں جدید ترین تحقیق اور تکنیکی ترقی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، جس میں کھلاڑیوں کے کریئر کے تحفظ اور قومی اور بین الاقوامی کھیل کے مقابلوں کے وقار کو برقرار رکھنے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس کانفرنس میں سائنسدانوں، کوچوں، جسمانی تعلیم کے پیشہ ور افراد، کھیلوں کی فیڈریشن اور طلبہ کو اینٹی ڈوپنگ سائنس میں تازہ ترین پیشرفتوں اور چیلنجوں پر بصیرت انگیز مباحثے میں مشغول ہونے کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم ہوا۔ کانفرنس میں ڈوپنگ کا پتہ لگانے میں سائنسی اختراع کے اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی، ممنوعہ مادوں کی مسلسل بدلتی ہوئی نوعیت پر توجہ دی گئی، اور کھیلوں کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
متعلقہ ماہرین متعدد اہم موضوعات پر گہرائی سے بات چیت میں مشغول ہوئے، جن میں اینٹی ڈوپنگ سائنس میں اختراعات بنیادی طور پر شامل ہیں، جن میں انہوں نے ڈوپنگ کا پتہ لگانے کے طریقوں اور جانچ کی ٹیکنالوجیز میں اہم پیشرفت کے بارے میں دریافت کی۔ انہوں نے ڈوپنگ کی روک تھام کے چیلنجوں پر بھی توجہ دی، ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں ناقابل شناخت مادوں کے رواج پر گفتگو بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بات چیت میں صاف ستھرے کھیلوں کو فروغ دینے میں متعلقہ فریقوں کے کردار پر زور دیا گیا، جس میں فیڈریشنوں، سائنسدانوں اور کوچ کے درمیان بیداری بڑھانے، حکمت عملیوں کے نفاذ کو مستحکم کرنے اور کھیلوں کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تال میل کی کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔
کانفرنس میں انٹرایکٹو سیشنز، ماہرین کے پینل مباحثے، اور ہندوستان میں اینٹی ڈوپنگ اقدامات کو بڑھانے کے لیے تیارہ کردہ معلومات کے اشتراک کے اقدامات بھی شامل تھے۔ نوجوان اسکالرز اور طلبہ کی سرگرم شرکت نے کھیلوں کے اخلاقی طریقوں کے تئیں بڑھتے ہوئے عزم کو ظاہر کیا اور اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
این ڈی ٹی ایل کی سالانہ کانفرنس-2025 سے عالمی اینٹی ڈوپنگ معیارات کو برقرار رکھنے کے تئيں ہندوستان کی عہد بندی کی تصدیق ہوتی ہے اور ڈوپنگ سے پاک کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم کی نمائندگی ہوتی ہے۔ اپنے اختتامی کلمات میں، این ڈی ٹی ایل کے ڈائریکٹر نے تمام معززین، مقررین، پینلسٹوں اور شرکاء کا ان کے انمول تعاون کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بیداری پیدا کرنے، سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے اور کھیلوں میں ڈوپنگ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے پالیسیوں کی تشکیل میں معلومات کے اشتراک کے اقدامات کے اہم کردار پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ش ع ۔ن م۔
U-8532
(Release ID: 2113027)
Visitor Counter : 24