کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے راشٹریہ کرم یوگی پروگرام کے تحت وسیع پیمانے پر مداخلت (ایل ایس آئی) کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
Posted On:
19 MAR 2025 11:12AM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت (ایم او سی) نے راشٹریہ کرم یوگی پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر مداخلت (ایل ایس آئی) کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے، جس کا مقصد ڈائریکٹر کی سطح تک کے افسران میں سیوا بھاؤ (خدمت کا جذبہ) کے گہرے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ 120 سے زیادہ عہدیداروں نے فعال طور پر چار مذاکراتی اجلاس میں حصہ لیا جسے عوامی خدمت اور قوم کی تعمیر کے لیے اپنی وابستگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

کوئلہ کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اور سی بی یو ہیڈ جناب بی پی پتی نے پروگرام کا افتتاح کیااور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں عوامی خدمت کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ترقی پسند قوم کی بنیاد ہے۔ یہ اقدام مہارت میں اضافہ سے آگے بڑھتا ہے - یہ بامعنی تبدیلی پیدا کرنے اور شہریوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے کی ہماری ذمہ داری کا اعادہ ہے۔ ہر اہلکار ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تربیتی اجلاس کا انعقاد 27-28 فروری اور 11-12 مارچ کو سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی میں کیا گیا۔ ایک پرکشش اور بات چیت کے انداز میں تیار کیے گئے سیشن میں شرکاء نے بصیرت انگیز معلومات فراہم کیں، جس میں پالیسی سازی، خدمات کی فراہمی اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے بارے میں قیمتی معلوماتیں پیش کی گئیں۔ عہدیداروں نے اپنے کردار کو قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے بارے میں ایک وسیع تناظر حاصل کیا۔ سیشنوں کی قیادت کوئلہ کی وزارت کے ڈپٹی سکریٹری ماسٹر ٹرینرزجناب سدھیر بابو موٹانا اور جناب رام کمار ڈپٹی نے کی اور جناب عزیر سمنانی (پروگرام کوآرڈینیٹر، کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن) نے پروگرام میں معاونت کی۔

اختتامی اجلاس کے دوران، کوئلہ کی وزارت کے ڈپٹی سکریٹری جناب بیجوئے سامنت نے عہدیداروں کی ان کی فعال شرکت اور جوش و خروش کے لئے ستائش کی۔ انہوں نے پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ان کی لگن کو تسلیم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام نے عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے تئیں ذمہ داری کا گہرا احساس پیدا کیا ہے۔

پہلے مرحلے کی کامیابی سے تکمیل کے ساتھ، وزارت کوئلہ اس اقدام کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، جواپنے اہلکاروں کو ملک کی مؤثر طریقے سے خدمت کرنے کے لیے درکار مہارت، کارکردگی اور دیانت سے مزین کرتا ہے۔
*****
)ش ح – م ش - م ذ(
U.N. 8485
(Release ID: 2112652)
Visitor Counter : 29