سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
وگیان دھارا: ہندوستان کی سائنسی پیش رفت کا محرک
Posted On:
18 MAR 2025 12:29PM by PIB Delhi
ہندوستان کے سائنسی مستقبل کو مضبوط کرنا
حکومت ہند نے وگیان دھرا اسکیم کے لیے مختص رقم میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس سے ملک کی سائنسی تحقیق، اختراعات، اور تکنیکی ترقی کے ماحولیاتی نظام کو بڑھانے کے اپنے عزم کو تقویت ملی ہے۔ بجٹ میں اربوں روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔جو 25-2024میں 330.75 کروڑ روپے2025-26 میں 1425.00 کروڑ ہے۔ 15ویں مالیاتی کمیشن کے مطابق 2021-22سے 2025-26 کی مدت کے لیے متحدہ اسکیم‘‘وگیان دھارا’’ کے نفاذ کے لیے مجوزہ تخمینہ 10,579.84 کروڑ روپے ہے۔ یہ بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری قومی ترقی کی بنیاد کے طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

وگیان دھرا کا آغاز
وگیان دھرا اسکیم 16.01.2025سے نافذ العمل ہوگئی تھی۔ یہ تین بڑی اسکیموں کو یکجا کرتی ہے اور مندرجہ ذیل پر توجہ مرکوز کرتی ہے:
❖ سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی ) ادارہ جاتی اور انسانی صلاحیت کی تعمیر: یہ جزو ہندوستان کے سائنسی بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کے پول کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد تعلیمی اداروں میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی ) کی تعمیر اور فروغ دینا ہے ، اس طرح لوگوں میں سائنسی تحقیق کے لیے ایک مضبوط ماحول پیدا کرنا ہے۔
❖ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی ) : سائنس کا سلسلہ مختلف اہم شعبوں میں تحقیق پر زور دیتا ہے، بشمول بنیادی تحقیق، پائیدار توانائی اور پانی میں تبدیلی لانے والی تحقیق، اور بین الاقوامی میگا سہولیات تک رسائی شامل ہیں ۔ یہ جزو بین الاقوامی دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون کے ذریعے باہمی تعاون پر مبنی تحقیق کو بھی فروغ دیتا ہے۔
❖ اختراع، ٹیکنالوجی کی ترقی اور نفاذ : اسکیم کے اس حصے کا مقصد اسکولوں سے لے کر اعلیٰ تعلیم اور صنعت تک تمام سطحوں پر اختراع کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد ٹکنالوجی کی ترقی اور نفاذ کو فروغ دینا ہے۔ خاص طور پر اکیڈمیا، حکومت اور صنعت کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے میں۔
یہ اسٹریٹجک انضمام فنڈ کے استعمال میں کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور ذیلی اسکیموں اور پروگراموں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھاتا ہے۔ہندوستان میں سائنسی ترقی کو حاصل کرنے کے لیے مزید ہموار طریقہ کار کو یقینی بناتا ہے۔
وگیان دھارا کے کلیدی توجہ مرکوز کرنے والے شعبے
1. صلاحیت کی تعمیر
- تعلیمی اداروں میں جدید تحقیقی لیبارٹریز کا قیام
- فیکلٹی کی ترقی اور طلباء کی تحقیق میں معاونت
- بین الاقوامی سائنسی تعاون کو فروغ دینا
2. تحقیق اور ترقی
- بین الاقوامی میگا سہولیات تک رسائی کے ساتھ بنیادی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا
- پائیدار توانائی، پانی وغیرہ جیسے شعبوں میں ترجمہی تحقیق کی حمایت کرنا۔
- بین الاقوامی دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کے ذریعے باہمی تحقیق کو فروغ دینا
- ملک کے آر اینڈ ڈی کی بنیاد کو بڑھانے اور فل ٹائم ایکوئیلنٹ( ایف ٹی ای ) محققین کی تعداد کو بہتر بنانے کے لیے انسانی وسائل کے ایک اہم پول کی تعمیر میں تعاون کرنا۔
3. اختراعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی
- سائنس اور ٹکنالوجی میں اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کی مدد کرنا
- ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کمرشلائزیشن کی سہولت
- مقامی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا
- طے شدہ مداخلتوں کے ذریعے اسکول کی سطح کی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم، صنعتوں اور اسٹارٹ اپس تک جدت کی کوششوں کو تقویت دینا
4. سائنس اور ٹیکنالوجی میں صنفی مساوات کو فروغ دینا
- ایس اینڈ ٹی شعبوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے لیے مرکوز پروگراموں کا نفاذ
- اسٹریٹجک مداخلتوں کے ذریعے سائنس، ٹیکنالوجی، اور اختراع (ایس ٹی آئی )میں صنفی مساوات کو یقینی بنانا
5. بین الاقوامی تعاون
- مشترکہ تحقیقی منصوبوں کو فروغ دینا
- بین الاقوامی محققین کے ساتھ علم کے تبادلے کی سہولت
- عالمی سائنسی رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنا
کلیدی اثرات:
❖ تعلیمی اداروں، حکومت اور صنعت کے درمیان بہتر تعاون
❖ ایس اینڈ ٹی کے شعبوں میں خواتین کی شرکت میں اضافہ
❖ عالمی معیارات اور قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ آر اینڈ ڈی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا۔
قومی ترجیحات کی پاسداری کرتے ہوئےوگیان دھارا اسکیم کے تحت تمام پروگرام سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ (ڈی ایس ٹی) کے 5 سالہ اہداف کے ساتھ منسلک ہیں، جو وکست بھارت 2047 کے وژن میں اپنا بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ مزید برآں اسکیم کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ( آر اینڈ ڈی) جزو کو انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر تحقیق کو یقینی بناتا ہے۔
اختراعی ثقافت کو فروغ دینا
مارچ 2025 تک، 57,869 انفرادی مستفیدین اس اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ مستفید ہونے والوں میں 10-15 سال کی عمر کے نوجوان طلباء شامل ہیں اور چھٹیں سے دسویں جماعت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انسپائر-مانک (ملین ذہنوں کو بڑھانے والی قومی خواہش اور علم) پروگرام کے تحت فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ یہ اقدام سائنسی ذہنیت کو فروغ دیتا ہے، تحقیقی کریئر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور طلباء میں جدت کو فروغ دیتا ہے۔۔
اکیلے تلنگانہ میں 4002 مستفیدین نے اس اسکیم سے استفادہ کیا ہے، جس میں روپے 10.03.2025 تک 3.3 کروڑ استعمال ہوئے۔ بجٹ میں اضافے سے ریاستی سطح کے سائنسی اقدامات کو مزید تقویت ملے گی، جس سے زیادہ افراد اور اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔
ملک گیر نفاذ: سائنسی بیداری مہم
وگیان دھارا ایک سنٹرل سیکٹر اسکیم کے طور پر کام کرتی ہے، جسے پورے ملک میں نافذ کیا گیا ہے۔ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے بیداری بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں:
- پرنٹ، سماجی، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر وسیع میڈیا کوریج
- ایک سرشار ویب پورٹل جو مختلف پروگراموں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرتا ہے۔
- اسکیم کے فوائد کے بارے میں علم کو پھیلانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال مشغولیت۔
بڑھتی ہوئی سائنسی اشاعتیں
نیشنل سائنس فاؤنڈیشن،امریکہ کی تازہ ترین سائنس اور انجینئرنگ انڈیکیٹرز رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے سائنسی اشاعتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا ہے۔ جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

حکومت نے تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور سائنسی اشاعتوں کے لیے محققین کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، بشمول:
- سائنسی تحقیق کے لیے بجٹ مختص کرنے میں بتدریج اضافہ
- اے این آر ایف ایکٹ 2023 کے ذریعے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) کا قیام
- سنٹرز آف ایکسی لینس کی تشکیل
- ریسرچ فیلوشپس اور ریسرچ پروگرامز کا قیام
- آر اینڈ ڈی میں صنعت کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا
- ڈی ایس ٹی، ڈی بی ٹی، اور سی ایس آئی آر کے ذریعے بیرونی پروجیکٹ فنڈنگ اور فیلوشپ اسکیمیں فراہم کرنا
تحقیقی فنڈنگ صاف توانائی، پانی، نینو اور جدید مواد، سائبر فزیکل سسٹمز، کوانٹم سائنس، جغرافیائی ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، اور صنعتی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں کی حمایت کرتی ہے۔ ان اقدامات کے نتائج میں سائنسی اشاعتیں، دانشورانہ املاک کی تخلیق (پیٹنٹ)، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور صنعتی ڈیزائن شامل ہیں۔ مزید برآں، محققین کو تحقیقی اشاعتیں کرنے اور دانشورانہ املاک پیدا کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، کیونکہ یہ کریئر کی ترقی کے لیے کارکردگی کے کلیدی اشارے ہیں۔
ہندوستان کے مستقبل کے لیے ایک تبدیلی کا نظریہ
وگیان دھارا جدت کو فروغ دینے، تحقیقی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے اور تکنیکی ترقی کو فروغ دے کر ہندوستان کے سائنسی منظر نامے میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔ حکومت کی جانب سے بجٹ مختص میں اضافہ سائنس اور ٹکنالوجی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو آگے بڑھانے کے لیے واضح عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور ملک کے طویل مدتی ترقیاتی اہداف کے ساتھ جامع شرکت اور ہم آہنگی کو یقینی بناتا ہے۔
حوالے
پی ڈی ایف دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
Click here to see PDF.
*****
(ش ح-م ح-ت ا)
U-8406
(Release ID: 2112152)
Visitor Counter : 11