وزیراعظم کا دفتر
امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ، محترمہ تلسی گبارڈ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی
وزیر اعظم نے واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کو گرمجوشی کے ساتھ یاد کیا
وزیر اعظم نے اپنے امریکی دورے کے دوران محترمہ تلسی گبارڈ کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور تعاون کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو سراہا
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی دوسری مدت میں امریکہ سے ہندوستان کے پہلے دورے کے طور پر اپنے دورے کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا
وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں
Posted On:
17 MAR 2025 8:52PM by PIB Delhi
امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ، محترمہ تلسی گبارڈ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ واشنگٹن ڈی سی کے اپنے دورے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کو گرمجوشی سے یاد کیا ۔
وزیر اعظم نے اپنے امریکہ کے دورے کے دوران محترمہ تلسی گبارڈ کے ساتھ اپنی بات چیت کا بھی تذکرہ کیا اور دفاع ، اہم ٹیکنالوجیز ، انسداد دہشت گردی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون کو مستحکم کرنے میں ان کے اہم کردار کو سراہا ۔
وزیر اعظم نے اپنے دورے کی خصوصی اہمیت کو صدر ٹرمپ کی دوسری میعاد میں امریکہ سے ہندوستان کے پہلے اعلی سطحی دورے کا ذکر کیا ۔
وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اور ہندوستان کے 1.4 بلین لوگ اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں ۔
********
ش ح۔ م ش۔ ش ب ن
U-8395
(Release ID: 2112115)
Visitor Counter : 8
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam