پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر کے دیہی بلدیاتی اداروں کو  620 کروڑ روپے سے زیادہ پندرھویں مالیاتی کمیشن  کی گرانٹس موصول ہوئیں

Posted On: 18 MAR 2025 8:00AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے مہاراشٹر میں دیہی بلدیاتی  اداروں کے لیے مالی سال 2024-25 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن (XV FC) گرانٹس جاری کی ہیں۔ جاری کردہ رقم میں 611.6913 کروڑ روپے کی غیر منسلک گرانٹس کی دوسری قسط شامل ہے  اور 8.4282 کروڑ روپے کی غیر منسلک گرانٹس کی پہلی قسط کا روکا ہوا  حصہ ادا کیا گیا ہے۔ یہ فنڈز ریاست کی 4 اہل ضلع پنچایتوں، 40  اہل بلاک پنچایتوں اور 21551 اہل گرام پنچایتوں کے لیے ہیں۔

جوگرانٹس جاری نہیں کی گئی ہیں ان کا استعمال آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج  انتیس (29) مضامین کے تحت، تنخواہوں اور دیگر قیام کے اخراجات کے علاوہ پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) / دیہی بلدیاتی اداروں (آر ایل بیز) کے ذریعے مقامی سطح پر مخصوص ضرورتوں کے لیے کیا جائے گا۔  جاری کردہ گرانٹس کا استعمال (اے) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کی حیثیت کی دیکھ بھال کے لیے کیا جا سکتا ہے، اور اس میں گھریلو فضلے کا انتظام  اور خاص طور پر انسانی فضلہ اور کیچڑ کا انتظام اور (بی) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کو  ذخیرہ کرنا اور پانی کو دوبارہ قابل استعمال  بنان شامل ہونا چاہیے۔ پنچایتی راج کی وزارت اور وزارت جل شکتی (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی) کے ذریعے حکومت ہند نے ریاستوں کو دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (XV FC) گرانٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے، جسے وزارت خزانہ نے جاری کیا ہے۔ جاری کردہ گرانٹس کی سفارش کی جاتی ہے اور ایک مالی سال میں 2 قسطوں میں انہیں جاری کیا جاتا ہے۔ سنٹرل فنانس کمیشن (سی ایف سی) گرانٹس کی منتقلی پنچایتی راج اداروں کو بااختیار بناتی ہے، جس سے وہ اپنی مقامی سطح کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست  پنچایت سے  وکست  بھارت  کے نظریہ کے مطابق - یہ گرانٹس زمینی سطح پر جمہو ریت کو مضبوط کرتی ہیں اور دیہی تبدیلی کو رفتار دیتی ہیں۔

******

U.No:8392

ش ح۔اع خ۔ق ر


(Release ID: 2112106) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil