نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ جے ایل این اسٹیڈیم میں فٹ انڈیا کارنیول کا افتتاح کریں گے
مرکزی وزیر محترمہ رکشا کھڈسے اور فلم اسٹار آیوشمان کھورانہ بھی اس موقع پرموجود ہوں گے
Posted On:
15 MAR 2025 5:18PM by PIB Delhi
پہلا فٹ انڈیا کارنیول 16 مارچ کو یہاں کے جے ایل این اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان افتتاح کے لیے تیار ہے، جس میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے عزت مآب مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے اور خاص مہمانوں کی ایک بڑی تعداد جن میں بالی ووڈ سٹارآیوشمان کھورانہ،پہلوان اور فٹنس ایکسپرٹ سنگرام سنگھ اور ویلنسگرو مکی مہتاموجود ہوںگے۔
اس پروگرام کا استعمال آئندہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے مسکٹ، لوگو اور ترانے کی نقاب کشائی کے لیے بھی کیا جائے گا، جو قومی دارالحکومت میں 20 اور 27 مارچ کے درمیان شیڈول ہیں۔
فٹ انڈیا کارنیول، ایک تین روزہ فٹنس اورویلنس کا فیسٹویل ہے جو 16، 17، 18 مارچ کو منعقد ہوگا، اس کا مقصد ایک صحت مند اور فعال طرز زندگی کو فروغ دینا ہے، جو فٹ انڈیا موومنٹ کے ایک فٹ، صحت مند، اور موٹاپے سے پاک قوم کے وژن کے مطابق ہے۔ مہمان خصوصیتفریحی فٹنس چیلنجزکے ساتھ لائیوبات چیت میں بھی شامل ہوں گے۔
فٹ انڈیا کارنیول میں تین دنوں کے دوران کھیلوں کی بہت سی سرگرمیاں جن میںروپ اسکپنگ، اسٹیشنری سائیکلنگ، آرم ریسلنگ، کرکٹ بولنگ، اسکواٹ اور پش اپ چیلنجز وغیرہ شامل ہیں۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نیشنل سینٹر آف اسپورٹس سائنسز اینڈ ریسرچ (این سی ایس ایس آر) کے ڈاکٹروں، غذائیت کے ماہرین اور ماہر نفسیات کی بھی موجودگی ہوگی جو کارنیول میں آنے والے لوگوں کو مفت تشخیص فراہم کریں گے۔
ان تین دنوں کے دوران دلکش پرفارمنس بشمول کلری پیاٹو، ملاکھمب اور گٹکا ایکٹس، نیز ثقافتی پرفارمنس جو’فٹنس کے ذریعے ڈانس‘، لائیو ڈی جے میوزک، بینڈ پرفارمنس وغیرہ کے موضوع پر مرکوز ہوں گی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 8321
(Release ID: 2111508)
Visitor Counter : 18