تعاون کی وزارت
قومی امداد باہمی کی پالیسی کی صورت حال
Posted On:
12 MAR 2025 3:33PM by PIB Delhi
نئی قومی امداد باہمی پالیسی کی تشکیل کا تصور امداد باہمی کی وزارت کے مینڈیٹ- ’’سہکار سے سمردھی‘‘ کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ جناب سریش پربھاکر پربھو کی سربراہی میں 2.9.2022 کو ایک قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں کوآپریٹیو سیکٹر کے ماہرین، قومی/ریاست/ضلع/پرائمری سطح کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے نمائندے، سکریٹری (امداد باہمی )، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آر سی ایس اور مرکزی وزارتوں/محکموں کے افسران کوآپریٹیو سیکٹر کی حقیقی صلاحیت کو کھولنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنے کے مقصد سے امداد باہمی کی نئی پالیسی وضع کریں گے۔ کمیٹی نے 17 اجلاس منعقد کیے اور حصص داروں سے تجاویز حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں چار علاقائی ورکشاپوں کا انعقاد کیا۔ موصولہ تجاویز کو پالیسی کے مسودے میں مناسب طریقے سے شامل کیا گیا ہے۔ پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور اسے حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔
(اعداد و شمار، کروڑ میں)
نمبر شمار
|
اسکیم کا نام
|
بجٹ ایلوکیشن
(مالی سال 25-25)
|
نظر ثانی شدہ تخمینہ
(مالی سال 25-25)
|
5 مارچ 2025 تک استعمال / خرچ
|
مرکز کے ذریعے اسپانسرڈ اسکیمیں
|
1
|
4008- پرائمری زرعی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی ڈیجیٹل کاری
|
500.00
|
131.00
|
113.63
|
2
|
4220- آئی ٹی اقدامات کے ذریعے کوآپریٹیوز کی تقویت کاری
|
88.96
|
25.00
|
15.87
|
سینٹرل سیکٹر کی اسکیمیں
|
1
|
4201- کوآپریٹیو چینی ملوں (سی ایم ایس) کو مضبوط بنانے کے لیے این سی ڈی سی کو امدادی گرانٹ
|
500.00
|
500.00
|
500.00
|
کل
|
1088.96
|
656.00
|
629.50
|
یہ بات امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 8201
(Release ID: 2110994)
Visitor Counter : 14