وزارت خزانہ
نیشنل ہاؤسنگ بینک نےبھارت میں ہاؤسنگ کے رجحانات اور پیش رفت 2024 پر رپورٹ جاری کی
رپورٹ میں بھارتیہ ہاؤسنگ سیکٹر کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ہےجس میں خریداروں کی ترجیحات اور مختلف حکومتی اقدامات کی وجہ سے تبدیلی کو مہمیز ملی ہے۔
Posted On:
12 MAR 2025 2:26PM by PIB Delhi
نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی)، حکومت ہند کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، جس نے نیشنل ہاؤسنگ بینک ایکٹ، 1987 کے سیکشن 42 کی دفعات کے مطابق بھارت میں ہاؤسنگ کے رجحانات اور پیش رفت، 2024 پر رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں وسیع پیمانے پر مکانات کے منظر نامے اور مکانات کی قیمتوں کی نقل و حرکت، ہاؤسنگ سیکٹر پر حکومت ہند کے فلیگ شپ پروگرام، ہاؤسنگ کریڈٹ فراہم کرنے میں بنیادی قرض دینے والے اداروں (پی ایل آئیز) کا کردار، ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں (ایچ ایف سیز)کی کارکردگی اور اس شعبے کے لیے آؤٹ لک کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اہم جھلکیاں:
انفرادی ہاؤسنگ لون کا بقایہ30ستمبر2024 تک 33.53 لاکھ کروڑ تھا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔
انفرادی ہاؤسنگ لون کا بقایہ 30ستمبر2024 تک ای ڈبیلو ایس اور ایل آئی جی کیلئے 39فیصد، ایم آئی جی کیلئے 44فیصد اورایچ آئی جی کیلئے 17فیصد بقایہ تھا۔
نفرادی ہاؤسنگ لون کی تقسیم 30 ستمبر2024 کوختم ہونے والے ششماہی کے دوران 4.10 لاکھ کروڑ تھی جبکہ 31مارچ2024 کو ختم ہونے والے سال کے دوران ادائیگیاں9.07 لاکھ کروڑ تھیں۔
ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے، ہاؤسنگ پرائس انڈیکس نے پچھلے سال کے 4.9 فیصد کے مقابلے میں 6.8 فیصداضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
حکومت ہند کے اہم اقدامات، جیسےپی ایم اے وائی جی ،پی ایم اے وائی ،پی ایم اے وائی یوکے اثرات کا اندازہ، اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ، سستی رینٹل ہاؤسنگ کمپلیکسز اسکیم وغیرہ کو رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کریڈٹ کے بہاؤ میں علاقائی تفاوت اور آب و ہوا سے متعلق خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جیسا کہ اس شعبے کو حل کرنے کے لیے کچھ اہم چیلنجز ہیں۔ یہ تعمیرات میں تکنیکی ترقی، زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن وغیرہ کو بھی کچھ ایسے عوامل کے طور پر شناخت کرتا ہے جو اس شعبے کے لیے ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔
ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے آؤٹ لک امید افزا ہے، جو کہ پی ایم اے وائی ٹوشہری کاری ، ٹرانزٹ پر مبنی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور دیگر عوامل پر بجٹ کے اعلانات سے کارفرما ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 8215
(Release ID: 2110987)
Visitor Counter : 12