لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

مڈغاسکر ہندوستانی سمندری خطے میں ہندوستان کے لیے ایک قابل اعتماد دوست اور کلیدی شراکت دار ہے: لوک سبھا اسپیکر


ہندوستان پڑوسی ممالک ، خاص طور پر آفات کے شکار ممالک کو آفات کے دوران مدد بہم پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے: لوک سبھا اسپیکر

جمہوریت محض ہندوستان میں نظام حکومت نہیں، بلکہ ہماری ثقافتی اور روحانی اخلاقیات کا سنگ میل ہے: لوک سبھا اسپیکر

مڈغاسکر کے اراکین پارلیمان کے وفد نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کی

Posted On: 12 MAR 2025 4:17PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان، مڈغاسکر کو ایک عزیز اور قابل اعتماد دوست کے ساتھ ساتھ ترقی کے سفر میں ایک ثابت قدم شراکت دار کے طور پر سب سے زیادہ احترام کی نگاہوں سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’ساگر‘‘  (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن کے مطابق، مڈغاسکر بحر ہند کے دائرے میں ہندوستان کے لیے ایک اہم اتحادی کے طور پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انمول شراکت داری علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے اور پورے خطے میں اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جناب برلا نے یہ ریمارکس آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مڈغاسکر کی قومی اسمبلی کے صدر عالی جناب جسٹن ٹوکلی کی قیادت میں مڈغاسکر کے پارلیمانی وفد کے ساتھ ایک دو طرفہ میٹنگ کے دوران دیے۔ میٹنگ کے دوران جناب برلا نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور مڈغاسکر کے درمیان تعلقات تاریخی طور پر مضبوط رہے ہیں اور دونوں ممالک کی تجارت، ثقافت اور باہمی تعامل کی صدیوں پرانی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’وسو دھیو کٹم بکم‘کے اصول کی رہنمائی میں ، ہندوستان پڑوسی ممالک کو خاص طور پر آفات کے وقت مدد فراہم کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔ جناب برلا نے مڈغاسکر کو انسانی امداد اور آفات سے متعلق امداد (ایچ اے ڈی آر) فراہم کرنے میں ہندوستان کے فعال کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مڈغاسکر کی خوشحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے مختلف پروجیکٹوں کی حمایت کی ہے، جو باہمی طور پر منفعت بخش ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جناب برلا نے مڈغاسکر میں مقیم ہندوستانی باشندوں کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے میں ادا کیے گئے اہم کردار کا بھی ذکر کیا ۔ جناب برلا نے مڈغاسکر میں منعقدہ پہلے ’جے پور فٹ کیمپ‘ پر بھی خوشی کا اظہار کیا ، جہاں سیکڑوں معذور افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کیے گئے تھے ۔

ہندوستان کی جمہوری روایت اور فریم ورک پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی قدیم ترین اور سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اسے ’مدر آف ڈیموکریسی‘ کی میراث حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ہزاروں سال پہلے بھی جمہوری اداروں نے لوگوں کے لیے اجتماعی فیصلے کیے تھے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جمہوریت محض ہندوستان میں حکمرانی کا نظام نہیں ہے، بلکہ اس کی ثقافتی اور روحانی اخلاقیات کا سنگ بنیاد ہے، جناب برلا نے وفد سے کہا کہ 1952 میں آزاد ہندوستان میں پہلے ہی انتخابات کے بعد سے ووٹرز کی شراکت داری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس میں 2024 کے عام انتخابات میں تقریباً  66 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری عمل میں ہندوستانی عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مشغولیت کا ثبوت ہے ۔ اسپیکر نے مڈغاسکر کے پارلیمانی وفد کو ہندوستانی پارلیمنٹ کے کام کاج اور بجٹ اجلاس کے عمل سے بھی آگاہ کیا ۔

پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسیز (پی آر آئی ڈی ای) کے زیر اہتمام قانون سازوں کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے جناب برلا نے امید ظاہر کی کہ پارلیمانی جمہوریت میں صلاحیت سازی کے لیے ایک عالمی معیار کے ادارے کے طور پر پی آر آئی ڈی ای  کے تربیتی پروگراموں سے مڈغاسکر کی پارلیمنٹ کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مڈغاسکر کے پارلیمنٹیرینز اور عہدیداروں کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق، پی آر آئی ڈی ای کے ذریعے صلاحیت سازی اور تربیتی پروگراموں کو منظم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں سے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے پارلیمانی عمل اور روایات سے سیکھنے میں مدد ملے گی ۔

عالی جناب جسٹن ٹوکلی نے وفد کو ہندوستان آنے کی دعوت دینے پر جناب برلا کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستانی پارلیمنٹ کی طرف سے ان کی گرمجوشی سے کی گئی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور ٹیکنالوجی میں غلبہ کی بھی تعریف کی۔ عزت مآب ٹوکلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے زراعت، بحری سلامتی، صحت اور تعلیم میں مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی تعاون، پارلیمانی تعاون اور ثقافتی تبادلے کی امید ہے۔

پیر کو بھارت پہنچنے والے وفد نے آج لوک سبھا میں ایوان کی کارروائی بھی دیکھی۔ ایوان کے اراکین کی جانب سے لوک سبھا اسپیکر نے لوک سبھا میں وفد کا خیر مقدم کیا۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8198


(Release ID: 2110929) Visitor Counter : 22