وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کا ماریشس دورہ :  معاہدوں کی فہرست

Posted On: 12 MAR 2025 1:56PM by PIB Delhi

نمبر شمار

معاہدہ/ایم او یو

1.

ریزرو بینک آف انڈیا اور بینک آف ماریشس کے درمیان سرحد پار لین دین کے لیے مقامی کرنسیوں (آئی این آر  یا ایم یو آر) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک کے قیام کے لیے معاہدہ۔

2.

حکومت جمہوریہ ماریشس (بطور قرض لینے والے) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (قرض دینے والے بینک کے طور پر) کے درمیان کریڈٹ سہولت کا معاہدہ۔

3.

جمہوریہ ماریشس کی وزارت صنعت، ایس ایم ای اور امداد باہمی (ایس ایم ای ڈویژن) اور جمہوریہ ہند کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کے درمیان بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کے اداروں کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشت۔

4.

سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فارن سروس، وزارت خارجہ، جمہوریہ ہند اور وزارت خارجہ، علاقائی یکجہتی اور بین الاقوامی تجارت، جمہوریہ ماریشس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت۔

5.

پبلک سروس اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمز (ایم پی ایس اے آر)، حکومت ماریشس اور نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ، حکومت ہند کے درمیان مفاہمت نامہ۔

6.

ہندوستانی بحریہ اور حکومت ماریشس کے درمیان وائٹ شپنگ انفارمیشن کے اشتراک سے متعلق تکنیکی معاہدہ۔

7.

انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس)، ارضیاتی سائنس کی وزارت، حکومت ہنداور وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)، ڈیپارٹمنٹ آف کانٹی نینٹل شیلف، میری ٹائم زونز ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسپلوریشن (سی ایس ایم زیڈ اے ای)، حکومت ماریشس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت۔

8.

ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) اور جمہوریہ ماریشس کے مالیاتی جرائم کمیشن (ایف سی سی ) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت۔

 

نمبر شمار

پروجیکٹس

1.

اٹل بہاری واجپائی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن، کیپ مالہیورکس میں ماریشس ایریا ہیلتھ سینٹر اور ایچ آئی سی ڈی پی کے 20 پروجیکٹوں کا افتتاح (نام اپ ڈیٹ کیا جانا ہے)۔

حوالےکیا:

1. سینٹ برینڈن جزیرے پر ایک نیوی گیشنل چارٹ کی حوالگی، جو ہندوستانی بحریہ کے جہاز کے ہائیڈروگرافی سروے کے بعد تیار کی گئی ہے۔

اعلانات:

دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے ماریشس میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے قیام اور ترقیاتی شراکت کو مزید بڑھانے کے لیے ہائی امپیکٹ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کے فیز-II کے لیے ہندوستان کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

**********

 

UR-8188

(ش ح۔م ش۔ش ہ ب)


(Release ID: 2110735) Visitor Counter : 17