وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی اور ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے تاریخی ڈانڈی مارچ میں حصہ لیا

Posted On: 12 MAR 2025 9:01AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے تاریخی ڈانڈی مارچ میں حصہ لیا، جو  بھارت  کی جدوجہد آزادی کا ایک اہم باب ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی قیادت میں اس مارچ نے خود انحصاری اور آزادی کے لیے ملک گیر تحریک کو بھڑکایا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’ ڈانڈی مارچ میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کی ہمت، قربانی اور سچائی اور عدم تشدد کے تئیں غیر متزلزل وابستگی نسلوں کو متاثر کرتی ر ہے گی۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘آج، ہم ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے تاریخی ڈانڈی مارچ میں حصہ لیا، جو   بھارت  کی جدوجہد آزادی کا ایک اہم باب ہے۔ مہاتما گاندھی کی قیادت میں، اس مارچ نے خود انحصاری اور آزادی کے لیے ملک گیر تحریک کو بھڑکا یا ۔ ڈانڈی مارچ میں حصہ لینے والوں کی ہمت، قربانی اور سچائی اور عدم تشدد کے لیے غیر متزلزل وابستگی نسلوں کو متاثر کرتی ر ہے گی۔‘‘

**********

ش ح۔  ک ح ۔رض

U.N. 8167


(Release ID: 2110637) Visitor Counter : 14