ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: کھیتا کڑھائی کا فروغ

Posted On: 11 MAR 2025 12:09PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ  وزارت ٹیکسٹائل کے زیراہتمام ترقیاتی کمشنر (ہینڈی کرافٹس) کا دفتر کشن گنج، بہار سمیت ملک بھر میں دستکاری کے شعبے کی مجموعی ترقی اور فروغ کے لیے قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام (این ایچ ڈی پی ) اور جامع دستکاری کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس) نامی دو اسکیمیں نافذ کرتا ہے۔ ان اسکیموں کے تحت، مارکیٹنگ ایونٹس، ہنر کی ترقی، کلسٹر ڈویلپمنٹ، پروڈیوسر کمپنیوں کی تشکیل، دستکاروں کو براہ راست فائدہ، ڈھانچے  اور ٹیکنالوجی کی  حمایت، تحقیق  وترقی کے لئے مدد وغیرہ کے ذریعے دستکاروں کو شروع سے  آخر تک حمایت کے لیے ضرورت پر مبنی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس سے  بہار کے کشن گنج  کی  کھیتاکڑھائی اور سوجنی  کڑھائی  سمیت  روایتی دستکاری کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ  ہی ، مالی سال 2020-21 سے 2024-25 تک گزشتہ پانچ مالی سالوں کے دوران کشن گنج میں اسکل ڈویلپمنٹ کے تحت کل 6 پروگرام منعقد کیے گئے ہیں اور گزشتہ 5 سالوں میں مالی سال  2020-21  سے 25-2024 کے دوران آفس آف ڈی سی (ہینڈی کرافٹس) کی مختلف مالی امدادی اسکیموں کے ذریعے کل 290 کاریگروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹس) کا دفتر این ایچ  ڈی پی اسکیم کے تحت مارکیٹنگ سپورٹ اور خدمات کو نافذ کرتا ہے، جس میں ملک بھر سے کاریگر قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم ، جیسے گاندھی شلپ بازار، نمائشیں، میلے، موضوعاتی شوز، ثقافتی تبادلے کا پروگرام، خریدار  -  فروخت کنندگان  کے درمیان ملاقاتیں ، ملکی  وغیر ملکی خریدار- فروخت کنندگان کے درمیان ملاقاتیں، انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر، سورج کنڈ میلہ، جی- 20،  بھارت ٹیکس  2024  وغیرہ حصہ لیتے ہیں، جس کے ذریعہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر  ان  منفرد ہینڈلوم مصنوعات کے لئے  بازاروں سے رابطے  برانڈنگ کو فروغ ملتا ہے۔

*******

U.No:8089

ش ح۔م ش۔ق ر


(Release ID: 2110162) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil