محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای-شرم پورٹل پر 30.68 کروڑ سے زیادہ غیر منظم مزدور رجسٹرڈ؛ رجسٹریشن میں خواتین کا تناسب 53.68 فیصد


ای-شرم پورٹل پر مرکزی وزارتوں کی 13 اسکیمیں مربوط/میپنگ

Posted On: 10 MAR 2025 2:45PM by PIB Delhi

وزارت محنت اور روزگار نے 26 اگست 2021 کو ای-شرم پورٹل (eshram.gov.in) کا آغاز کیا تھا تاکہ غیر منظم مزدوروں کا آدھار سے منسلکہ جامع قومی ڈیٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو) تیار کیا جاسکے۔ ای-شرم پورٹل کا مقصد غیر منظم شعبوں کے مزدوروں کو ذاتی اقرار کی بنیاد پر یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) فراہم کرکے انہیں رجسٹر کرنا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ 3 مارچ 2025 تک 30.68 کروڑ سے زیادہ غیر منظم مزدور ای-شرم پورٹل پر پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جن میں سے نصف سے زیادہ خواتین (53.68 فیصد) ہیں۔

مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے رسائی حاصل کرنے کے لیے ای-شرم کو ون اسٹاپ حل کے طور پر تیار کرنے کے بجٹ اعلان کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت محنت اور روزگار نے 21 اکتوبر 2024 کو ای-شرم-"ون اسٹاپ سالیوشن" کا آغاز کیا۔
ای-شرم کی"ون اسٹاپ-سالیوشن" سنگل پورٹل یعنی ای-شرم  پر مختلف سماجی تحفظ/فلاحی اسکیموں کو مربوط کرنے پر مشتمل ہے۔ اس سے ای-شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم مزدوروں کو سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے اور ای-شرم کے ذریعے اب تک ان کے حاصل کردہ فوائد کو دیکھنا ممکن ہوتا ہے ۔

اب تک مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کی 13 اسکیموں کو ای-شرم پر مربوط/میپ کیا جا چکا ہے جن میں پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتمنربھر ندھی (پی ایم-سواندھی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم (این ایف بی ایس)، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا)، پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی)، آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی)، پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی-یو) اور پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)، پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (پی ایم کے ایم وائی) شامل ہیں۔

ای-شرم پورٹل کی رسائی کو بہتر کرنے کے لیے، وزارت محنت اور روزگار نے بھاشنی پلیٹ فارم کا استعمال کرکے 7 جنوری 2025 کو ای-شرم پورٹل پر کثیر لسانی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس بہتری سے اب مزدوروں کو 22 ہندوستانی زبانوں میں ای-شرم پورٹل کے ساتھ بات چیت کرنے، رسائی کو بہتر بنانے اور سب کے لیے شمولیت کو فروغ دینے کا موقع فراہم ہوتا ہے ۔

ای-شرم اور اس سے وابستہ خدمات کو غیر منظم مزدوروں کے لیے آسانی سے دستیاب کرانے کے لیے، وزارت محنت اور روزگار نے 24 فروری 2025 کو ای-شرم موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا۔ یہ ایپلی کیشن ای-شرم کے ساتھ مربوط شدہ فلاحی اسکیموں تک بر وقت رسائی فراہم کرتی ہے، جس سے پورٹل کی رسائی اور سہولت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

غیر منظم مزدوروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وزارت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں یہ شامل ہیں:

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً جائزہ میٹنگ کا انعقاد۔

کامن سروسز سینٹر (سی ایس سی)کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ۔

روزگار اور ہنر سازی کے مواقع فراہم کرنے کے واسطے، ای-شرم کو نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) اور اسکل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

پنشن اسکیم کے تحت اندراج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے، ای شرم کو پردھان منتری شرم یوگی ماندان(پی ایم ایس وائی ایم) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

سرکاری اسکیموں کی ون اسٹاپ تلاش اور دریافت کی سہولت پیش کرنے کے لیے، ای -شرم  کو مائی اسکیم پورٹل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایس ایم ایس مہم۔

مزدوروں میں ای-شرم پر رجسٹریشن کے لیے بیداری پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ غیر منظم مزدوروں کے اسسٹڈ موڈ رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ریاستی سیوا کیندرز(ایس ایس کے) اور کامن سروس سینٹرز کی خدمات لی گئی ہيں۔

ای- شرم کو یونیفائیڈ موبائل ایپلیکیشن فار نیو ایج گورننس (امنگ ایپ) پر بھی آن بورڈ کیا گیا ہے، تاکہ مزدوروں تک پہنچ بڑھائی جا سکے اور ان کے موبائل پر رجسٹریشن/اپ ڈیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ معلومات محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ہمانشو پاٹھک

ضمیمہ I
"ای-شرم پورٹل کی حیثیت" کے حوالے سے لوک سبھا کے غیر نجمی سوال نمبر نمبر ۔ 1827 برائے 10.03.2025 کے حصہ (اے) سے (ڈی) تک کے جواب میں حوالہ کے طور پر مذکور ضمیمہ

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے 3 مارچ 2025 تک ای-شرم پورٹل پر رجسٹرڈ غیر منظم مزدوروں کی تعداد حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

ریاست

کل رجسٹریشن

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

32,984

2

آندھرا پردیش

82,78,582

3

اروناچل پردیش

2,04,159

4

آسام

76,25,041

5

بہار

2,97,84,018

6

چنڈی گڑھ

1,86,256

7

چھتیس گڑھ

85,51,016

8

دہلی

35,20,346

9

گوا

77,670

10

گجرات

1,19,51,388

11

ہریانہ

53,73,158

12

ہماچل پردیش

19,88,766

13

جموں و کشمیر

35,75,377

14

جھارکھنڈ

96,37,220

15

کرناٹک

1,06,87,903

16

کیرالہ

60,23,160

17

لداخ

33,896

18

لکشدیپ

2,818

19

مدھیہ پردیش

1,86,69,796

20

مہاراشٹر

1,75,61,195

21

منی پور

4,55,685

22

میگھالیہ

3,30,557

23

میزورم

65,107

24

ناگالینڈ

2,34,120

25

اڈیشہ

1,35,67,509

26

پڈوچیری

1,90,711

27

پنجاب

57,99,009

28

راجستھان

1,45,78,594

29

سکم

42,833

30

تمل ناڈو

90,69,411

31

تلنگانہ

44,82,351

32

دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو

74,771

33

تریپورہ

8,89,395

34

اتر پردیش

8,38,24,946

35

اتراکھنڈ

30,65,635

36

مغربی بنگال

2,64,38,711

 

مجموعہ

30,68,74,094

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ دوم

"ای-شرم پورٹل کی حیثیت" کے حوالے سے لوک سبھا کے غیر نجمی سوال نمبر نمبر ۔ 1827 برائے 10.03.2025 کے حصہ (اے) سے (ڈی) تک کے جواب میں حوالہ کے طور پر مذکور ضمیمہ

صنفی لحاظ سے 3 مارچ 2025 تک ای- آشرم پورٹل پر رجسٹرڈ غیر منظم مزدوروں تعداد درج ذیل ہے:

نمبرشمار

صنف

رجسٹریشن

1

خاتون

16,47,36,072

2

مرد

14,21,30,667

3

دیگر

7,355

کل

30,68,74,094

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ III
"ای-شرم پورٹل کی حیثیت" کے حوالے سے لوک سبھا کے غیر نجمی سوال نمبر نمبر ۔ 1827 برائے 10.03.2025 کے حصہ (اے) سے (ڈی) تک کے جواب میں حوالہ کے طور پر مذکور ضمیمہ

پیشے کے لحاظ سے3 مارچ 2025 تک ای آشرم پر رجسٹرڈ غیر منظم مزدورں کی تعداد درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

پیشہ ورانہ شعبہ

رجسٹریشن کی تعداد

1

زراعت

15,99,36,962

2

ملبوسات

2,00,36,504

3

آٹوموبائل اور ٹرانسپورٹیشن

82,06,116

4

بینکنگ، مالیاتی خدمات اور بیمہ

44,522

5

آرائش اور تندرستی

20,51,964

6

کیپٹل گڈز اور مینوفیکچرنگ

64,21,937

7

تعمیرات

2,77,31,452

8

گھریلو اور گھریلو ملازمین

2,89,04,451

9

تعلیم

51,56,353

10

الیکٹرانکس اور ایچ ڈبلیو

49,86,500

11

فوڈ انڈسٹری

14,06,177

12

جواہر اور زیورات

10,13,275

13

گلاس اور سیرامکس

2,86,619

14

دستکاری اور قالین

23,19,790

15

صحت کی نگہداشت

34,18,685

16

چمڑے کی صنعت کا کام

60,69,527

17

کان کنی

4,49,069

18

متفرقات

1,36,65,316

19

موسیقی کے آلات

1,09,882

20

آفس انتظامیہ اور سہولت کا نظم

29,10,812

21

منظم ریٹیل

87,678

22

پرنٹنگ

4,94,673

23

پرائیویٹ سکیورٹی

4,52,043

24

پیشہ ور افراد

8,12,367

25

ریٹیل

23,41,729

26

سروس

2,93,228

27

ٹیکسٹائل اور ہینڈلوم

2,04,164

28

تمباکو کی صنعت

26,89,300

29

سیاحت اور مہمان نوازی

41,69,416

30

لکڑی اور کارپینٹری

2,03,583

 

مجموعہ

30,68,74,094

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ش ح۔ م ش ع۔ ج

Uno-8041


(Release ID: 2109951) Visitor Counter : 54