وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بنگلورو میں وزیر دفاع کی موجودگی میں ہندوستانی نجی صنعت کے ذریعہ ایل سی اے ایم کے 1 اے کے لیے پہلا ریئر فیوزلیگ ایچ اے ایل کے حوالے کیا گیا


یہ تقریب دفاع میں خود انحصار بھارت کی طرف ہندوستان کی پیش رفت اور سرکاری و نجی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 09 MAR 2025 5:25PM by PIB Delhi

ہندوستانی پرائیویٹ انڈسٹری الفا ٹوکول انجینئرنگ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے تیار کردہ ہلکے لڑاکا ہوائی جہاز ایم کے 1 اے کے لیے پہلا ریئر فوسیلج 09 مارچ، 2025 کو بنگلورو کے ایئر کرافٹ ڈویژن میں وزیر دفاع جناب  راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ  (ایچ اے ایل) کے حوالے کیا گیا ۔ اپنے خطاب میں، وزیر دفاع نے اس حوالگی کو ہندوستان کے دفاعی مینوفیکچرنگ کے تاریخی سفر میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب دفاع میں خود انحصار بھارت کی طرف ہندوستان کی پیش رفت اور عوامی نجی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے جدید ترین پلیٹ فارم اور ٹیکنالوجی کے ساتھ مسلح افواج کو مسلسل مضبوط کرنے کے لیے ایچ اے ایل اور نجی شعبے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ اے ایل ، اپنے مربوط ماڈل اور حکمت عملی کے ذریعہ، نہ صرف فوجیوں کی طاقت کو بڑھا رہا ہے، بلکہ نجی شعبے کے ساتھ مل کر مینوفیکچرنگ اور تحقیق و ترقی کی نئی جہتیں بھی کھول رہا ہے۔

ایک فوسیلج ہوائی جہاز کا مرکزی باڈی سیکشن ہوتا ہے جس میں پائلٹ، مسافروں اور کارگو ہوتے ہیں، جب کہ پچھلا حصہ ٹیل سیکشن اور اس سے منسلک اجزاء کو سپورٹ کرتا ہے۔ وزیر دفاع  نے ایچ اے ایل کو ملک کے دفاعی اور ایرو اسپیس سیکٹر کا فوسلیج قرار دیا، جس میں نجی کمپنیاں جیسے کہ ایل اینڈ ٹی، الفا ٹوکول، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز اور وی ای ایم ٹیکنالوجیز ایچ اے ایل کو سپورٹ کرتے ہوئے ریئر فوسیلج کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "ان ہندوستانی اجزاء کے ساتھ، ہمارے دفاعی اور ایرو اسپیس سیکٹر میں تیار کیے جانے والے طیارے آنے والے وقت میں مزید بلندیوں تک پہنچ جائیں گے۔"

جناب راجناتھ سنگھ نے فضائی جنگجوؤں کی بہادری اور لگن کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی بڑھتی ہوئی طاقت کے لئے ہندوستانی سرکاری اور نجی شعبوں کے ذریعہ تیار کئے جانے والے آلات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "جبکہ ہمارے بہادر فضائی جنگجوؤں نے ایک انمول تعاون پیش کیا ہے، لیکن مقامی طور پر تیار کیے جانے والے آلات انہیں اضافی طاقت فراہم کر رہے ہیں، جس کے ساتھ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔" انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایچ اے ایل اور نجی شعبہ ہر چیلنج پر قابو پانے اور مسلح افواج کو ہر طرح سے تقویت دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ایچ اے ایل نے مختلف ہندوستانی نجی کمپنیوں جیسے ایل اینڈ ٹی، الفا ٹوکول انجینئرنگ سروسز، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ  (ٹی اے ایس ایل)، وی ای ایم ٹیکنالوجیز اور لکشمی مشن ورکس  (ایل ایم ڈبلیو) کو ایل سی اے ایم کے 1 اے 83  کو معاہدے کے لیے بڑے ماڈیول کی فراہمی کے لیے آرڈر دیے تھے۔

ایچ اے ایل نے پہلے ہی ایل سی اے ایم کے 1 اے 12 رئیر فوسیلج تیار کیے ہیں، جو مینوفیکچرنگ لائن میں ہوائی جہاز پر ہیں۔ اس سپلائی کے ساتھ، ایک ہندوستانی نجی شراکت دار  کی طرف سے تیار کردہ ایک بڑے ڈھانچے کا ماڈیول ایل سی اے ایم کے 1 اے ہوائی جہاز میں ضم ہو جائے گا، جس سے ایچ اے ایل کو 26-2025 کے بعد سے آئی اے ایف کے لیے اضافی فراہمی کے وعدوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹر سدھانشو ترویدی، سی ایم ڈی، ایچ اے ایل ڈاکٹر ڈی کے سنیل، سی ای او اور ڈائریکٹر، الفا ٹوکول انجینئرنگ سروسز ونگ کمانڈر بارن سین (ریٹائرڈ)، سی ایم ڈی، وی ای ایم ٹیکنالوجیز جناب وی وینکٹ راجو، سینئر وی پی، لارسن اینڈ ٹوبرو جناب ارون  ٹی رامچندانی، وی پی ، ٹی اے ایس ایل، مسٹر گنیش  راگھون ، ایل ایم ڈبلیو-اے ٹی سی جناب کرشنا کمار، ڈائریکٹر، اور سینئر افسران بھی دیگر معززین کے ساتھ موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض۔ خ م  (

8018


(Release ID: 2109711) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali