صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ 10 سے 12 مارچ تک ہریانہ، چندی گڑھ اور پنجاب کا دورہ کریں گی

Posted On: 09 MAR 2025 6:05PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 10 سے 12 مارچ 2025 تک ہریانہ، چندی گڑھ اور پنجاب کا دورہ کریں گی۔

10 مارچ کو صدر گرو جمبیشور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،حصار کے کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اسی دن، وہ برہما کماری، حصار کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر ریاستی سطح کی مہم کا آغاز کریں گی جس کا عنوان 'مجموعی فلاح و بہبود کے لیے روحانی تعلیم' ہے۔

11 مارچ کو صدر جمہوریہ سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب، بھٹنڈہ اور ایمس، بھٹنڈہ کے کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اسی شام، صدر  جمہوریہ موہالی میں حکومت پنجاب کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

12 مارچ کو صدر جمہوریہ  چندی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض۔ ن م  (

8019


(Release ID: 2109685) Visitor Counter : 18