وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
فشریز اسٹارٹ اپ کانکلیو 2.0 تلنگانہ کے حیدرآباد میں8 مارچ 2025 کو منعقد ہوگا
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ، ایم او ایس پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور جناب جارج کورین کے ساتھ تقریب میں شرکت کریں گے
نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم موبائل ایپ؛ فشریز اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج 2.0 کی نقاب کشائی کی جائے گی
Posted On:
07 MAR 2025 2:46PM by PIB Delhi
ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوارکی وزارت (ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی) کے تحت ماہی پروری کا محکمہ 8 مارچ 2025 کو تلنگانہ کے حیدرآباد میں فشریز اسٹارٹ اپ کنکلیو 2.0 کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس تقریب میں ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی اور پنچایتی راج کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ، ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈیاور اقلیتی امور کی وزارت اور وزیر مملکت جناب جارج کورین اور ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی اور پنچایتی راج کے پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل شریک ہوں گے۔ تقریب میں سرکاری افسران، فشریز اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد بھی شرکت کریں گے۔
اسٹارٹ اپ کانکلیو 2.0 ماہی گیری کے شعبے میں جدت طرازی پر تبادلہ خیال اور فروغ دینے کے لیے کلیدی شراکت داروں کو یکجا کرے گا۔ اس شعبے میں ای کامرس کے امکانات کے ساتھ ماہی پروری/ آبی زراعت میں آغاز کے مواقع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اسٹارٹ اپ کانکلیو 2.0، ماہی گیری سے متعلق خدمات اور وسائل تک ڈیجیٹل رسائی کو ہموار کرنے والےنیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (این ایف ڈی پی) موبائل ایپ کے لانچ کا بھی شاہد ہوگا ۔ فشریز اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج 2.0 کی بھی نقاب کشائی کی جائے گی، جس سے اس شعبے میں صنعت کاری اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کو تقویت ملے گی۔ اس کے علاوہ فشریز اسٹارٹ اپس کو انٹرپرینیور ماڈل کی منظوریوں کی تقسیم سے ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں کو پہچان اور مدد ملے گی، جس سے فشریز اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید تقویت ملے گی۔ تکنیکی تاثرات اور بات چیت کا سیشن ہندوستان میں ماہی پروری کے ماحولیاتی نظام پر گہرائی سے بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ذریعے شروع کیے گئے کلیدی اقدامات کے ساتھ ساتھ ماہی پروری کے اسٹارٹ اپس کے تجربے کے اشتراک کے لیے بھی کام کرے گا۔
پس منظر
ہندوستان کا ماہی گیری اور آبی زراعت کا شعبہ 3 کروڑ لوگوں کو گزربسر فراہم کرتا ہے اور ویلیو چین میں روزگار کی وجہ بنتا ہے۔ سال 2015 سے، حکومت نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے بلیو ریوولیوشن اسکیم، ایف آئی ڈی ایف، پی ایم ایم ایس وائی اور پی ایم – ایم کے ایس ایس وائی جیسے اقدامات کے ذریعے 38,572 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہندوستان کے ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے کی تیز رفتار ترقی نے 300 سے زیادہ فشریز اسٹارٹ اپس کے عروج کو دوام بخشا ہے، جدت اور کارکردگی کو آگے بڑھایا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس جدید ٹیکنالوجیز جیسے کہ بلاک چین، آئی او ٹی اور اے آئی سے فائدہ اٹھاتے ہیں تاکہ تجارتی لحاظ سے قابل عمل حل تیار کیے جا سکیں جو نچلی سطح کے چیلنجوں سے نمٹ سکیں، پیداواری صلاحیت بڑھائیں، امکانات تلاش کرنے کو یقینی بنائیں، اور ویلیو چین کی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ ماہی پروری کے محکمے نے اختراعات کو فروغ دینے اور ماہی پروری کے اسٹارٹ اپس کی مدد کرنے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ متسیہ منتھن سیریز ، شراکت داروں کے درمیان علم کے تبادلے اور تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے اور ابھرتے ہوئے رجحانات اور بہترین طریقوں پر بات چیت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ماہی گیری اسٹارٹ اپس ایکو نظام کو مضبوط بنانے کے لیے، محکمہ نے وقف انکیوبیشن مراکز قائم کیے ہیں۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت سال 2021 میں گروگرام میں اپنی نوعیت کا پہلا ایل آئی این اے سی – این سی ڈی سی فشریز بزنس انکیوبیشن سینٹر (ایل آئی ایف آئی سی)کا افتتاح کیا گیا تھا۔ آسام کے گوہاٹی بائیوٹیک پارک میں 9 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ فشریز اور ایکوا کلچر کے لیے ایک بزنس انکیوبیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تین اہم اداروں ایم اے این اے جی ایم حیدرآباد ، آئی سی اے آر – سی آئی ایف ای ممبئی، اور آئی سی اے آر-سی آئی ایف ٹی کوچی کو ماہی گیری کے محکمے کے تحت انکیوبیشن سینٹرز کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا ہے تاکہ کم از کم 100 فشریز اسٹارٹ اپس، کوآپریٹیو، ایف پی اوز ، اور ایس ایچ جیز کی مدد کی جا سکے۔ فشریز اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، محکمہ شراکت داروں سے باقاعدہ مشاورت کرتا ہے، چیلنجوں سے نمٹتا ہے، مالی امداد کی پیشکش کرتا ہے اور اس شعبے میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات کرتا ہے۔
*********
ش ح ۔ ض ر ۔ م الف
U. No. 7940
(Release ID: 2109090)
Visitor Counter : 25