صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ نے ایل بی ایس این اے اے میں 126 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کررہے ریاستی سول سروسز کے افسران سے ملاقات کی
Posted On:
07 MAR 2025 2:23PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ایل بی ایس این اے اے میں 126 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کررہے ریاستی سول سروسز کے افسران سے آج (07 مارچ، 2025 کو) راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے افسران کو ان کی ترقی اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی کے لئے کوشش کرنے کی ترغیب دینے کے لئے اپنے نئے کردار کو مثال کے طور پر پیش کرنا چاہئے اور دوسروں کی رہنمائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ انتظامی کام کاج اور حکومتی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ میں قومی اور جامع نقطہ نظر اپنائیں ۔
صدر نے کہا کہ حکمرانی کا جوہر جوابدہی اور عوام کی ضروریات کے تئیں حساسیت میں مضمر ہے۔ شہریوں پر مرکوز انتظامیہ غریبوں اور محروموں پر توجہ دیتے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پالیسیوں اور پروگراموں کو اس طرح نافذ کیا جائے جو ان کے تحفظات کو مؤثر طریقے سے دور کرے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ افسران جو فیصلے لیتے ہیں اور جن پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہیں وہ ملک اور عوام کی ترقی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب ہم موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں تو ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ساتھ ہی، ترقی کے ثمرات معاشرے کے تمام طبقوں، خاص طور پر پسماندہ اور حاشیے پر موجود طبقوں تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کاج میں پائیداریت اور شمولیت کے اصولوں کو مقدم رکھیں۔
صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
*********
ش ح ۔ ض ر ۔ م الف
U. No. 7938
(Release ID: 2109066)
Visitor Counter : 25