عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی کی طرف سے 5 مارچ 2025 کو نئے ریویو میٹنگ ماڈیول پر صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا


اس ورکشاپ کا انعقاد 26 دسمبر 2024 کو منعقدہ پرگتی ریویو میٹنگ میں عوامی شکایات کے بروقت اور معیاری ازالے کے واسطے سینئر سطح کے جائزہ اجلاسوں کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق کیا گیا تھا

سی ایس او آئی، کے جی مارگ، نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کے 75 اہلکاروں نے شرکت کی

Posted On: 06 MAR 2025 4:57PM by PIB Delhi

ہر وزارت/محکمہ میں پی جی معاملوں کے اعلی سطح کے جائزے کی سہولت فراہم کرنے کے واسطے، 26 دسمبر، 2024 کو منعقدہ پرگتی میٹنگ میں وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی کی طرف سے دی جانے والی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے، کابینہ سکریٹری نے 30 جنوری، 2025 کو تمام سکریٹریوں کو ڈی او لیٹر ارسال کیا تھا، جس میں حکومت ہند کے تمام سکریٹریوں، اعلیٰ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ وزارت/محکمہ میں عوامی شکایات کا جائزہ  لیں۔

 

اس سلسلے میں، سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر ایک خصوصی ماڈیول  ڈی اے آر پی جی کے ذریعے نوڈل گریوینس ریڈریسل آفیسرز کے لیے فعال کیا گیا ہے اور ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری کی طرف سے مورخہ 14 فروری 2025 کو ایک او ایم تمام وزارتوں/محکموں کو بھیجا گیا ہے۔ ڈی اے آر پی جی نے نئے متعارف شدہ ریویو میٹنگ ماڈیول پر نوڈل گریوینس ریڈریسل آفیسرز کے لیے 25 مارچ 2025 کو  سی جی آئی ، کے جی مارگ میں 3 گھنٹے کی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ماڈیول سے سکریٹری/ عوامی شکایات کے سینئر افسر کی سطح کے جائزے کے سہولت فراہم ہوتی ہے، جس سے شکایات کے موثر ازالے کو یقینی بنایا جاتا ہے اور شہریوں کو اطمینان ہوتا ہے۔

صلاحیت سازی کے سیشن میں معلومات کے اشتراک کیا گيا اور آپریشنل پہلوؤں کو واضح کیا گيا، جس سے 26 دسمبر 2024 کو منعقدہ وزیر اعظم کی پرگتی ریویو میٹنگ کے مطابق، نوڈل گریوینس آفیسرز کو شکایات کے بہتر جائزے کا بلا رکاوٹ نظام کو نیویگیٹ کرنے کی صلاحیتوں سے آراستہ کیا گیا۔

 

*****

ش ح۔ م ش ع ۔ ج

Uno-7912


(Release ID: 2108874) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil