محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈویا کی ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال فرید آباد میں صحت کے چیلنجز اور صحت مند طرزِ زندگی کے موضوع پر سیمینار میں شرکت


انہوں نے جدید طبی سہولتوں کا افتتاح کیا، جن میں ڈیجیٹل میموگرافی، ڈیجیٹل ریڈیو گرافی فلوروسکوپی سسٹم اور نیکسٹ جنریشن سییکوئنسنگ ایپلیکیشن شامل ہیں

وزیر موصوف نے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال کی عمارت میں بھگوان دھنوانتری کے مجسمہ کی نقاب کشائی بھی کی

Posted On: 06 MAR 2025 12:30PM by PIB Delhi

محنت و روزگار، امورنوجوان اور کھیل کودکے مرکزی وزیرڈاکٹر منسکھ منڈویا نے آج ‘صحت کے چیلنجز اور صحت مند طرزِ زندگی’ کے موضوع پر ایک سیمینار میں شرکت کی، جس کا انعقاد آروگیہ بھارتی نے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال فریدآباد کے تعاون سےہریانہ کے فریدآباد میں منعقد کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001667H.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈویا نے صحت مند اور فٹ ہندوستان کی تشکیل میں پیشگی اور اچھی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قدیم  ہندوستانی طبی رہنماؤں جیسے چارک، سشروت اور بھگوان دھنوانتری کی حکمت کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستان کے صحت کے شعبے کی بھرپور وراثت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پیشگی صحت کی دیکھ بھال کے اہم اجزاء کے طور پر مراقبہ، یوگا اور فاسٹنگ(روزہ؍ اپواس) رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور آروگیہ بھارتی کی ان کوششوں کی تعریف کی، جنہوں نے ملک بھر میں فلاحی کیمپوں کا انعقاد کر کے ہمہ گیر فلاح و بہبود کو فروغ دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M4G2.jpg

جدید ترین طبی سہولیات کا افتتاح

اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر منڈویا نےای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال فرید آباد میں تین جدید ترین طبی سہولتوں کا افتتاح کیا:

  • ڈیجیٹل میموگرافی خدمات - ایک اعلیٰ ریزولیوشن، ڈیجیٹل ڈیٹیکٹر پر مبنی میموگرافی مشین جو کہ ایڈوانس امیجنگ کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، خاص طور پر سینہ کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے فائدہ مند ہے۔
  • 1000 ایم اے ڈیجیٹل ریڈیالوگرافی فلوروسکوپی(ڈی آر ایف) سسٹم – ایک جدید تشخیصی سسٹم  ہے جو اعلیٰ معیار کے ایکسرے ریڈیالوگرافی اور فلوروسکوپک رہنمائی والے مداخلتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس سے بیمہ شدہ کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے تشخیصی صلاحیتوں میں بہتری آتی ہے۔
  • نیکسٹ جنریشن اسیکوئنسنگ(این جی ایس) ایپلیکیشن – ایک جدید ترین ٹیکنالوجی جو اوکانلوجی تحقیق، آر این اے اسیکوئنسنگ اور پیٹھوجن کی شناخت میں مدد فراہم کرے گی اور درست طب (پریسیژن میڈیسن) کے لیے راہ ہموار کرے گی۔

ان سہولتوں کا اضافہ بیمہ شدہ کارکنوں اور ان کے منحصر افراد کے لیے تشخیصی اور طبی خدمات کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا، جس سےای ایس آئی سی نیٹ ورک کے اندر دنیا کے بہترین صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M1C6.jpg

بھگوان دھنونتری کے مجسمے کی نقاب کشائی

ہندوستان کی قدیم شفا یابی کی روایات کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر ڈاکٹر منڈویا نے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال میں آیوروید کے دیوتا بھگوان دھنونتری کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041MCN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005WDQK.jpg

صحت کے شعبے اور صنعتی رہنماؤں کی متحرک شرکت

 

سیمینار میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل عملے، میڈیکل طلباء، صنعتی کارکنوں، صنعتی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور آروگیہ بھارتی کی جانب سے فعال شرکت دیکھی گئی، جو کہ پیشگی صحت کی دیکھ بھال اور ہمہ گیر فلاح و بہبود کے لیے ایک مشترکہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

**********

ش ح۔ م ع ن-ع ر

Urdu No. 7899


(Release ID: 2108752) Visitor Counter : 33