نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 کا اعلان کیا


ٹاپ پیرا اولمپئن پیرا گیمز مقابلہ میں حصہ لیں گے

Posted On: 05 MAR 2025 6:28PM by PIB Delhi

پیرس 2024 گولڈ میڈلسٹ ہرویندر سنگھ (تیر اندازی) اور دھرمبیر (کلب تھرو) 20-27 مارچ کے درمیان کے آئی پی جی میں کھیلنے والے 1230 کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ 20-27 مارچ کو نئی دہلی میں ہونے والے آئندہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں کئی بین الاقوامی پیرا ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا دوسرا ایڈیشن ہوگا۔ پہلا ایڈیشن بھی دسمبر 2023 میں دہلی میں منعقد ہوا تھا۔ تقریباً 1230 پیرا ایتھلیٹس آئندہ کے آئی پی جی   2025 میں چھ شعبوں میں مقابلہ کریں گے، جن میں سے بہت سے 2024 کے پیرس پیرا اولمپکس اور 2022 کے ایشین پیرا گیمز ہانگزو، چین میں میڈل جیتنے والے ہیں۔

کے آئی پی جی 2025 میں پیرا آرچری، پیرا ایتھلیٹکس، پیرا بیڈمنٹن، پیرا پاور لفٹنگ، پیرا شوٹنگ اور پیرا ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوں گے۔ پہلے ایڈیشن میں فٹ بال (سریبرل پالسی) بھی کھیلا گیا۔

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم 21 سے 26 مارچ تک پیرا ایتھلیٹکس، پیرا آرچری، پیرا پاور لفٹنگ ڈسپلن کی میزبانی کرے گا، جبکہ آئی جی اسٹیڈیم کمپلیکس 20 سے 27 مارچ تک پیرا بیڈمنٹن اور پیرا ٹیبل ٹینس ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔ ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج 21 سے 25 مارچ تک پیرا شوٹنگ ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔

ان میں گولڈ میڈل جیتنے والے ہرویندر سنگھ (تیر اندازی)، دھرمبیر (کلب تھرو) اور پروین کمار (ہائی جمپ) نمایاں ہوں گے۔ بھارت نے پیرس 2024 میں ریکارڈ 29 تمغے حاصل کیے تھے۔ ان میں سے سات تمغے سونے کے تھے۔ کھیلو انڈیا کے 25 کھلاڑی پیرس پیرا اولمپکس میں 84 رکنیبھارتیہ دستے کا حصہ تھے۔ ان میں سے پانچ پیرس سے تمغے لے کر واپس آئے۔

پیرا اسپورٹ حکومت ہند کے لیے ایک ترجیحی شعبہ ہے۔ 2028 ایل اے اولمپکس سائیکل کے لیے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے کور گروپ میں 52 سے کم پیرا ایتھلیٹس شامل نہیں ہیں۔ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ہمارے پیرا ایتھلیٹس کا غیر معمولی اضافہ بڑے پیمانے پر کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت بڑا حوصلہ ہے۔ یہ ’کر سکتے ہیں‘ کا رویہ واقعی حوصلہ افزا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم آئندہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں کچھ شاندار پرفارمنس دیکھیں گے۔

دوہزار پچیس میں، کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے بعد کھیلو انڈیا پیرا گیمز اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے منعقد ہونے والا دوسرا قومی ایونٹ ہوگا، جس کا پہلا حصہ جنوری میں لداخ میں منعقد ہوا تھا اور اختتامی حصہ 9-12 مارچ تک گلمرگ، جموں و کشمیر میں شیڈول تھا۔

کھیلو انڈیا پارا گیمز کے بارے میں

کھیلو انڈیا پیرا گیمز کھیلو انڈیا مشن کا حصہ ہے جو باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی کھیل اور مسابقتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد، دسمبر 2023 میں کیا گیا تھا، تاکہ پیرا ایتھلیٹس کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ یہ کھیل نئی دہلی کے تین مقامات پر سات اسپورٹس ڈسپلن میں کھیلے گئے۔ کے آئی پی جی کا دوسرا ایڈیشن، جو مارچ 2025 میں دارالحکومت میں منعقد ہونا ہے، چھ کھیلوں میں منعقد کیا جائے گا۔

***

(ش ح۔اص)

UR 7873


(Release ID: 2108606) Visitor Counter : 15