وزارت اطلاعات ونشریات
آئی آئی ایم سی ڈھینکنال نے اڑیہ جرنلزم (2025-26) میں پی جی ڈپلومہ کے لیے داخلہ کا اعلان کیا
Posted On:
05 MAR 2025 3:57PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن (آئی آئی ایم سی) ڈھینکنال نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان اڑیہ جرنلزم (پی جی ڈی او جے) کے لیے داخلے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ایک سالہ کل وقتی پیشہ ورانہ پروگرام کا مقصد اڑیہ زبان پر خصوصی توجہ کے ساتھ طلبہ کو صحافت، میڈیا رائٹنگ، رپورٹنگ، ایڈیٹنگ، ڈیجیٹل مواصلات اور عوامی تعلقات میں تربیت دینا ہے۔
آئی آئی ایم سی ڈھینکنال کے ریجنل ڈائرکٹر پروفیسر آنند پردھان نے بتایا کہ داخلہ کا عمل 3 مارچ 2025 سے شروع ہوگا۔ دل چسپی رکھنے والے امیدوار آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 ہے۔ داخلہ امتحان 18 مئی 2025 کو اوڈیشہ کے پانچ شہروں بشمول بھوبنیشور، ڈھینکنال، برہم پور، سمبل پور اور بالاسور میں منعقد ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ میں اڑیہ میں امیدواروں کی زبان کی مہارت، لکھنے کی مہارت، عام علم اور صحافت کے لیے اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس کورس میں 30 نشستیں ہیں، جس میں بھارت سرکار کے اصولوں کے مطابق ایس سی / ایس ٹی / او بی سی / ای ڈبلیو ایس / پی ڈبلیو ڈی زمروں کے لیے ریزرویشن بھی شامل ہے۔ درخواست دہندگان کے پاس کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبے میں بیچلر کی ڈگری ہونی چاہیے۔ گریجویشن کے آخری سال کے طالب علم بھی درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ 30 ستمبر 2025 تک اپنی حتمی مارک شیٹ جمع کرائیں۔ جنرل کیٹیگری کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 25 سال ہے، جس میں ریزرو کیٹیگریز کے لیے عمر میں چھوٹ دی گئی ہے۔
درخواست دہندگان آئی آئی ایم سی کی ویب سائٹ سے داخلہ فارم اور ہدایات ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں: https://iimc.gov.in/language-courses-25-26 ۔ داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی مندرجہ ذیل مقامات پر بھی دستیاب ہوگی:
-
آئی آئی ایم سی: ڈھینکنال کیمپس آفس، سنچر مارگ، ڈھینکنال
-
تیسری منزل، نیشنل اکیڈمی آف براڈکاسٹنگ اینڈ ملٹی میڈیا (این اے بی ایم)، بہائینڈ ریل سدن، چندر شیکھر پور، بھوبنیشور
-
سی بی ایف سی ریجنل آفس، چلچترا بھون، او ایف ڈی سی کیمپس، بکسی بازار، کٹک
درخواست دہندگان گوگل فارم لنک: https://forms.gle/ZzU1Ftf7UCe9kFr37 کے ذریعے بھی اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ کی فیس جنرل زمرے کے لیے 500 روپے اور ایس سی / ایس ٹی / ای ڈبلیو ایس / پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے 350 روپے ہے، جو یو پی آئی، این ای ایف ٹی، یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے۔
کورس کے نصاب میں کمیونی کیشن تھیوری، رپورٹنگ اور رائٹنگ، ایڈیٹنگ، ڈیجیٹل میڈیا، میڈیا قوانین اور اخلاقیات، آڈیو ویژول پروڈکشن، ڈیولپمنٹ جرنلزم اور ایڈورٹائزنگ اینڈ پی آر شامل ہیں۔ اس پروگرام میں معروف میڈیا اداروں کے ساتھ ایک ماہ کی لازمی انٹرن شپ بھی شامل ہے تاکہ طلبہ کو تربیت فراہم کی جاسکے۔ کورس کی کل فیس 55,500/- روپے ہے۔
پروفیسر آنند پردھان نے کہا کہ آئی آئی ایم سی، ڈھینکنال مشرقی بھارت میں میڈیا کی تعلیم میں سب سے آگے رہا ہے اور برسوں میں بہت سے کام یاب میڈیا پیشہ ور تیار کیے ہیں۔ اڑیہ جرنلزم پروگرام میں پی جی ڈپلومہ علاقائی زبان کی صحافت میں اعلی معیار کی میڈیا کی تعلیم فراہم کرتا ہے اور نوجوان امیدواروں کو میڈیا انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے، درخواست دہندگان رابطہ کر سکتے ہیں:
جناب جتیندر پتی، اکیڈمک کوآرڈینیٹر: +91 9437444200
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 7864
(Release ID: 2108522)
Visitor Counter : 19