مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے ایم ڈبلیو سی 2025 میں ہندوستان کی ٹیلی کام میں تبدیلی کی نمائش کی
جدت، شمولیت، پائیداری اور اعتماد ٹیکنالوجی کی حکمرانی کے لیے ہندوستان کے رہنما اصولوں کا بنیادی حصہ ہے: جناب جے ایم سندھیا
ضابطہ کے ساتھ جدت طرازی کو متوازن کرنے کے لیے اسپیکٹرم مینجمنٹ، مارکیٹ کے استحکام، ٹیلی کام کے ضابطے اور صارفین کے تحفظ کی کلید کو یقینی بنانا ہے: جناب جے ایم سندھیا
ایم ڈبلیو سی 25 میں شرکت، ہندوستان کے ٹیلی کام انقلاب کی عالمی حیثیت کو واضح کرتی ہے اور ٹیکنالوجی کی حکمرانی کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے
Posted On:
05 MAR 2025 10:53AM by PIB Delhi
مواصلات کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اسپین کےبارسلونامیں ممتاز موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) کا دورہ کیا اور سی ای او کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگز میں حصہ لیا نیز کلیدی سیشنز سے خطاب کیا اور موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشن صنعت کے لیے دنیا کے سب سے بڑے مجمع میں سے ایک میں بڑی ٹیک ایجادات کا مشاہدہ کیا۔
اس دورے کے دوران موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں ہندوستان کی ٹیلی کام تبدیلی کی نمائش کی گئی، جس میں بھارت کے تیز رفتار 5جی شروعات، دنیا کے سب سے کم ڈیٹا ٹیرف، مقامی 4 جی/ 5 جی اسٹیکس اور مضبوط سائبرسیکیوریٹی اقدامات پر منعقدہ باوقار تقریب میں اس سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ۔ ایم ڈبلیو سی 25 میں شرکت، ہندوستان کے ٹیلی کام انقلاب کی عالمی حیثیت کو واضح کرتی ہے اور ٹیکنالوجی کی حکمرانی کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر موصوف نے اس تقریب میں ’گلوبل ٹیک گورننس: رائزنگ ٹو دی چیلنج‘ اور بیلنسنگ انوویشن اینڈ ریگولیشن: ٹیلی کام پالیسی سے متعلق عالمی تناظر‘ پر اہم سیشنز سے خطاب کیا۔



انہوں نے کہا کہ ’’جدت، شمولیت، پائیداری اور اعتماد، ٹیک گورننس کی طرف ہندوستان کے رہنما اصولوں کا بنیادی حصہ ہے‘‘ اور ملک کے ہر شہری کی خدمت میں آدھار، بھارت نیٹ کی کامیابی کو اجاگر کیا۔
وزیر موصوف نے اسپیکٹرم مینجمنٹ، مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنانا؛ مختلف عمل کو آسان بنانے کے لیے ٹیلی کام ریگولیشن متعارف کرانا؛ اور صارفین کے تحفظ کے لیے سائبرسیکیوریٹی اقدامات لانا جیسے ضابطے کے ساتھ جدت طرازی کو متوازن کرنے کی طرف ہندوستان کی کوششوں کے چار مراحل کے بارے میں بھی بات کی۔

ایم ڈبلیو سی 2025 کے دورے کے دوران، جناب سندھیا نے انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے تعارفی تقریب کی نقاب کشائی کی اور ٹیلی کام ایکوپمنٹ اینڈ سروسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ٹی ای پی سی) کے زیر اہتمام حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے بھارت پویلین کا افتتاح کیا، جس میں 38 ہندوستانی ٹیلی کام آلات تیار کرنے والی کمپنیوں نے اپنی جدید طرین مصنوعات دونوں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی نمائش کی۔

وزیر موصوف نے بھارت پویلین کے دورے کے دوران وی وی ڈی این کے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ اے آئی پر مبنی وائی – فائی -7 کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے میٹا اور گوگل کلاؤڈ جیسے دیگر بوتھس کا بھی دورہ کیا اور ان کے مختلف تکنیکی حلوں کی ایک جھلک دیکھی۔
دورے کے ایک حصے کے طور پر، وزیر موصوف نے سی ای او کے ساتھ عشائیہ کے دوران کوالکم، سیسکو، ماوینیر، اریکسن، نوکیا، اے ایم ڈی،اے ٹی اینڈ ٹی، ایئر ٹیل، بی ایس این ایل، سی ڈی او ٹی، ٹی ای پی سی کے صنعت کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی، جس سے ٹیلی کام میں اسٹریٹجک شراکت داری اور اختراعات کو ممکن بنایا گیا۔

اس تقریب میں ایف سی سی اور دو طرفہ میٹنگز کے ساتھ ساتھ 5جی، مصنوعی ذہانت، اور اگلی نسل کی موبائل ٹیکنالوجیز میں جدید ترین پیشرفت کی دریافت کرنے والی کمپنیوں کے بوتھ وزٹ بھی شامل تھے۔

ایم ڈبلیو سی 2024 میں وزیر موصوف کی شرکت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ شمولیت بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے، ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے اور جامع اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی پالیسیوں کی تشکیل پر ہندوستان کی اسٹریٹجک توجہ کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ فعال بات چیت اور تعاون کے ذریعے، ہندوستان کا مقصد عالمی رابطے اور تکنیکی ترقی کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔
موبائل ورلڈ کانگریس2025 کے بارے میں
ایم ڈبلیو سی 2025 کا تھیم "تال میل، رابطہ تخلیق ہے "، جس کا انعقاد بارسلونا میں 3 سے 6 مارچ تک ہو رہا ہے، جس میں 101,000 سے زائد شرکاء، 2,700 سےزائد نمائش کنندگان، اور 200 سےزائد ممالک کے رہنما 5جی، اے آئی، آئی او ٹی اور ڈیجیٹل تبدیلی میں تازہ ترین نمائش کے لیے اکٹھا ہو رہے ہے۔ اعلیٰ ایگزیکٹوز اور پالیسی سازوں سمیت 1,200 سے زائد اسپیکرز کے علاوہ ، کلیدی تھیمز میں 5 جی انسائیڈ، اے آئی پلس، کنیکٹ ایکس، انٹرپرائز ری انوینٹڈ، گیم چینجرز اور ڈیجیٹل ڈی این اے شامل ہیں۔ ایم ڈبلیو سی 2025 موبائل کے اختراعات ، نیٹ ورکنگ اور مستقبل کی کنیکٹیویٹی کے لیے دنیا کا سرکردہ پلیٹ فارم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح ۔ ر ب۔
U-7828
(Release ID: 2108345)
Visitor Counter : 20