وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے سونے کی اسمگلنگ کے بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کر کے12.56 کروڑ روپے مالیت کا 14.2 کلو گرام غیر ملکی سونا اور 4.73 کروڑ روپے کے دیگر اثاثے ضبط کیے
Posted On:
05 MAR 2025 10:30AM by PIB Delhi
سونے کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی مہم میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے بنگلورو کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 12.56 کروڑ روپے کی غیر ملکی سونے کی بسکٹس لے جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔

ڈی آر آئی کے افسران نے خصوصی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 33 سالہ ایک ہندوستانی خاتون مسافر کو پکڑا، جو 3 مارچ 2025 کو ایمریٹس کی فلائٹ سے دبئی سے بنگلور پہنچی تھی۔ تفتیش کے دوران اس کے جسم میں چھپایا گیا 14.2 کلو گرام وزن کا سونا برآمد ہوا۔ کسٹمز ایکٹ 1962 کی دفعات کے تحت افسران نے 12.56 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل کی گئی یہ اشیاء ضبط کر لیں۔
خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد ڈی آر آئی کے افسران نے بنگلور کے لاول روڈ پر واقع اس کے رہائشی کمپلیکس کی تلاشی لی، جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ تلاشی کے دوران 2.06 کروڑ روپے کے سونے کے زیورات اور 2.67 کروڑ روپے کی ہندوستانی کرنسی ضبط کی گئی۔ خاتون مسافر کو کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت گرفتار کر کے جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔
اس معاملے میں کل 17.29 کروڑ روپے کی مالیت کی اشیاء ضبط کی گئی ہیں ،جو منظم طور پر سونے کی اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورک کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔ 14.2 کلو گرام سونا حالیہ دنوں میں بنگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونے کی سب سے بڑی ضبطی میں سے ایک ہے۔
**********
ش ح۔ م ع ن- ن م
Urdu No. 7829
(Release ID: 2108300)
Visitor Counter : 23