قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، گلوبل ساؤتھ کے این ایچ آر آئیز کے سینئر عہدیداروں کے لئے وزارت خارجہ کے اشتراک سے انسانی حقوق پر ہندوستان کا آئی ٹی ای سی ایگزیکٹو صلاحیت سازی کا پروگرام نئی دہلی میں شروع ہوا


پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے،این ایچ آر سی ، انڈیا کے چیئرپرسن، جسٹس جناب وی راماسبرامانین نے مختلف ذاتوں، برادریوں، آرٹ کی مختلف شکلوں اور زبانوں اور صدیوں سے اس کے اتحاد کو باندھنے والی مشترکہ اقدار کے ساتھ ہندوستان کی متنوع ثقافتی اقدار کو اجاگر کیا

انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں انسانی حقوق کے مسائل کا حل بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نہیں ہو سکتا، ان مسائل کی اپنی متنوع سماجی، اقتصادی اور ثقافتی حقیقتیں ہوتی ہیں

آئی ٹی ای سی جیسے پلیٹ فارم ایک دوسرے کے بھرپور ثقافتی تنوع اور انسانی حقوق کی قدروں کو بانٹنے اور ان کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے، سوچنے اور ایسے طریقے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں کہ ابھرتے ہوئے انسانی حقوق کے چیلنجوں سے کیسے نمٹا جائے

Posted On: 03 MAR 2025 4:01PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت خارجہ (ایم ای اے ) کے اشتراک سے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) ، ہندوستان کے زیر اہتمام گلوبل ساؤتھ کے این ایچ آر آئیز کے لیے انسانی حقوق سے متعلق چھ روزہ انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن ایگزیکٹو(آئی ٹی ای سی) صلاحیت سازی کا پروگرام آج نئی دہلی میں شروع ہوا۔ عالمی خطہ جنوب کے 14 ممالک کے این ایچ آر آئی ایس کے تقریباً 47 شرکاء نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ ممالک مڈغاسکر، یوگنڈا، ساموا، تیمور لیسٹے، ڈی آر کانگو، ٹوگو، مالی، نائجیریا، مصر، تنزانیہ، ماریشس، برونڈی، ترکمانستان اور قطر ہیں۔

جسٹس وی راما سبرامانین، چیئرپرسن، این ایچ آر سی، انڈیا نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندوستان مختلف ذاتوں، برادریوں، فن کی شکلوں اور زبانوں کے ساتھ متنوع ثقافتی اقدار کا ملک ہے اور پھر بھی یہ صدیوں سے اپنی مشترکہ اقدار اور روایات کے اتحاد میں پروان چڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنوع بھی متنوع مسائل کے ساتھ آتا ہے جس کے لیے متنوع حل کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر ملک کی اپنی سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی روایات ہیں اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے بعد ان سے نمٹنے کے لیے ان کے معیاری طریقہ کار کے پیش نظر انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرتے ہوئے تنوع کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا، مسائل کا حل ہر ملک کی پیروی کے لیے موزوں نہیں ہو سکتا۔

جسٹس راما سبرامانین نے کہا کہ آئی ٹی ای سی جیسے پلیٹ فارم ایک دوسرے کے بھرپور ثقافتی تنوع اور انسانی حقوق کی اقدار کو بانٹنے اور تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں تاکہ ہر ملک میں اس کی سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی حقیقتوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے انسانی حقوق کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سوچنے اور طریقے تلاش کریں۔

انہوں نے گلوبل ساؤتھ کے این ایچ آر آئی ایس کے شرکت کرنے والے سینئر عہدیداروں اور ان کے ممالک کےاین ایچ آر سی کو ہندوستان کی جانب سے انہیں شرکت کے لیے دعوت قبول کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا،۔ انہوں نے بہت سے قدیم ہندوستانی متون کا بھی حوالہ دیا جو ممالک یا صدیوں میں رائج انسانی اقدار اور اخلاقیات کو اجاگر کرتی ہیں، جو آج بھی پوری دنیا کے لیے مطابقت رکھتی ہیں۔

جسٹس (ڈاکٹر) بدیوت رنجن سارنگی، ممبر، این ایچ آر سی، انڈیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے اپنے وسیع پیمانے پر اقدامات کے ذریعے ہندوستان کے انسانی منظر نامے کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ بہت سے مغربی طریقوں کے برعکس جو انفرادی آزادی پر سب سے زیادہ زور دیتے ہیں، ہندوستان ایک زیادہ متوازن ماڈل کی پیروی کرتا ہے جو انفرادی اور اجتماعی دونوں حقوق کو اہمیت دیتا ہے۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی فورموں میں ہندوستان کی شمولیت ایک منصفانہ اور مساوی عالمی نظم و نسق کی تعمیر کے لیے اس کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ای سی جیسے صلاحیت سازی کے اقدامات ہمارے علم کو بڑھانے اور ہماری صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے دوران، آئیے عزت، انصاف اور مساوات کی عالمگیر اقدار کے لیے اپنی وابستگی پر ثابت قدم رہتے ہوئے انسانی حقوق کے اصولوں کو اپنے قومی حقائق کے اندر سیاق و سباق میں ڈھالنے کی ضرورت کو تسلیم کریں۔

محترمہ وجیا بھارتی سیانی، ممبر، این ایچ آر سی، انڈیا نے کہا کہ اپنی اجتماعی حکمت اور وسائل کو بانٹ کر، ہم انسانی حقوق کے عالمی منظرنامے کو مسلسل تیار کرنے کے منظر نامے میں اپنی اقوام اور خطوں میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے کچھ اہم موضوعاتی مسائل پر بھی روشنی ڈالی جن پراین ایچ آر سی ، ہندوستان کی طرف سے توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، بشمول خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کا حصول، پسماندہ برادریوں کا تحفظ، ترقی اور بے گھر ہونے کے تناظر میں کمزور آبادیوں کی حفاظت، اور دیگر شامل ہیں۔

این ایچ آر سی، انڈیا کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہندوستان روایتی طور پر ہمیشہ انسانیت کے بڑے مقصد کے لیے اپنے سب سے زیادہ پیارے علم اور دانش کو بانٹنا چاہتا ہے۔ یہ تربیت اسی جذبے کے ساتھ منعقد کی گئی ہے جس میں ہم ایک دوسرے سے سیکھنے کی امید اور توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 27 ریاستی انسانی حقوق کمیشنوں کے علاوہ قومی انسانی حقوق کمیشن اور دیگر کمیشنوں کے ساتھ حکومت کا ایک وفاقی ڈھانچہ ہے جو معاشرے کے مختلف طبقات کے حقوق اور فلاح و بہبود کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ این ایچ آر سی، انڈیا صرف انسانی حقوق کی وکالت کا فورم نہیں ہے بلکہ ملک میں انسانی حقوق کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس موقع پر این ایچ آر سی، انڈیا اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران موجود تھے۔ صلاحیت سازی کے پروگرام میں انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں پر کئی اجلاس منعقد ہونے، جن میں نامور ماہر مقررین نے قومی اور بین الاقوامی نقطہ نظر سے خطاب کیا۔

 

***

ش ح ۔ م ع۔ ع د

U-No. 7761


(Release ID: 2107802) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil