نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نےاپنی رپورٹ’’بھارت کی مالیاتی ترقی کی داستان میں خواتین کا کردار :قرض لینے والوں سے معمار تک‘‘جاری کی


رینس یونین سِبِل اورمائیکرو سیوکے اشتراک سے شائع کی گئی رپورٹ میں   قرض لینے والی خواتین کی تعداد میں 42فیصدکا سال بہ سال اضافہ نظر آتا ہے

Posted On: 03 MAR 2025 2:05PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے’’بھارت کی مالیاتی ترقی کی داستان میں خواتین کا کردار :قرض لینے والوں سے معمار تک‘‘کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ۔ یہ رپورٹ سی ای او نیتی آیوگ جناب بی وی آر نے جاری کی۔سبرامنیم نے انکشاف کیا کہ بھارت میں اب زیادہ خواتین قرض لے رہی ہیں اورسرگرمی کے ساتھ  اپنے کریڈٹ اسکورز کی نگرانی کر رہی ہیں۔ 27دسمبر 2024 تک، 27 ملین خواتین اپنے کریڈٹ کی نگرانی کر رہی تھیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی مالی بیداری کاثبوت ہے۔یہ رپورٹ  نتی آیوگ کے خواتین کی کاروباریت سے متعلق پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) ٹرانس یونین سِبِل  اور مائیکرو سیو کنسلٹنگ (ایم ایس سی) کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔

رپورٹ کے اجرا کے دوران ،نتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم نے خواتین کاروباری افراد  کو بااختیار بنانے میں  سرمایہ تک رسائی کے اہم رول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ’’حکومت اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ مالیات تک رسائی خواتین کی خواتین کی کاروباریت کے لیے ایک بنیادی معاون ہے۔ وومن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) ایک جامع شمولیاتی  نظام کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے جو مالیاتی خواندگی، کریڈٹ تک رسائی، رہنمائی اور مارکیٹ کے روابط کو فروغ دیتا ہے۔ تاہم، مساوی مالیاتی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے۔ خواتین کی ضروریات کے مطابق جامع مصنوعات کی ڈیزائننگ میں مالیاتی اداروں کا کردار، پالیسی اقدامات کے ساتھ جو ساختی رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں، اس رفتار کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ڈبلیو ای پی کے زیراہتمام فنانسنگ ویمن کولیبریٹو (ایف ڈبلیو سی) تشکیل دیا گیا ہے۔ ہم ایف ڈبلیو سی میں شامل ہونے اور اس مشن میں حصہ لینے کے لیے مالیاتی شعبے کے مزیدشراکت داروں  کے منتظر ہیں۔

نتی آیوگ  کی پرنسپل اقتصادی مشیر اور ڈبلیو ای پی کی مشن ڈائریکٹر انّا رائے نے کہا:’’خواتین کی صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہندوستان میں افرادی قوت میں داخل ہونے والی خواتین کے لیے روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ مساوی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک قابل عمل حکمت عملی کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ خواتین کی کاروباریت کو فروغ دینا 150 سے 170 ملین افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے جبکہ لیبر فورس میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ دسمبر 2024 میں خواتین کا حصہ بڑھ کر 19.43 فیصد ہو گیا جو کہ 2023 میں 17.89 فیصد تھا۔ میٹرو علاقوں کی خواتین کے مقابلے میں غیر میٹرو علاقوں کی زیادہ خواتین فعال طور پر اپنے کریڈٹ کی خود نگرانی کر رہی ہیں، غیر میٹرو علاقوں میں 48 فیصد اور میٹرو علاقوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں، مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک، اتر پردیش اور تلنگانہ میں خود نگرانی کرنے والی تمام خواتین کا 49فیصد حصہ تھا، جس میں جنوبی خطہ 10.2 ملین کے ساتھ آگے ہے۔ شمالی اور مرکزی ریاستیں، بشمول راجستھان، اتر پردیش، اور مدھیہ پردیش، نے گزشتہ پانچ سالوں میں فعال خواتین قرض لینے والوں میں سب سے زیادہ کمپاؤنڈ اینول گروتھ ریٹ (سی اے جی آر)کا مظاہر ہ کیا۔

2019 کے بعد سے، کاروباری قرضوں کی ابتدا میں خواتین کا حصہ 14فیصد بڑھ گیا ہے اور سونے کے قرضوں میں ان کا حصہ 6فیصد بڑھ گیا ہے، دسمبر 2024 تک کاروباری قرض لینے والوں میں خواتین کا حصہ 35فیصد ہے۔ تاہم، کریڈٹ سے گریز، بینکنگ کے ناقص تجربات، کریڈٹ کی تیاری میں رکاوٹیں اور ضمانت کے ساتھ مسائل جیسے چیلنجزموجود ہیں ۔بڑھتی ہوئی کریڈٹ بیداری اور بہتر اسکور کے ساتھ، مالیاتی اداروں کے پاس خواتین کی منفرد ضروریات کے مطابق صنفی اسمارٹ مالیاتی مصنوعات پیش کرنے کا موقع ہے۔

 

***********

ش ح – ض ر– م ش

U. No.7757


(Release ID: 2107745) Visitor Counter : 27


Read this release in: Bengali , English , Hindi , Tamil