وزارت دفاع
وزیر دفاع نے بیلجیئم کی شہزادی ایسٹرڈ اور وزیر دفاع سے نئی دہلی میں ملاقات کی
بھارت-بحرالکاہل میں دفاعی مصروفیات کے امکان پر تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
03 MAR 2025 2:01PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 03 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں بیلجیئم کی شہزادی ایسٹرڈ اور وزیر دفاع جناب تھیو فرینکن کے ساتھ میٹنگ کی۔ دونوں فریقوں نےبحری شعبے سمیت بھارت-بحرالکاہل میں دفاعی مصروفیات کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر بھی بات چیت کی ۔
وزیر دفاع نے دفاعی شعبے میں بیلجیئم کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بیلجیئم کی کمپنیاں بھارت میں اپنی توسیع کرتے ہوئے اوربھارتی وینڈرس کو اپنی سپلائی چین میں شامل کرکے اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔اس کے علاوہ دونوں ممالک نے ادارہ جاتی دفاعی تعاون کے طریقہ کار کو تلاش کرنے پربھی اتفاق کیاہے۔
***********
ش ح – ض ر– م ش
U. No.7755
(Release ID: 2107716)
Visitor Counter : 20