بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
’’ماں کی آغوش سب سے بڑی درس گاہ ہے:’’ سربانند سونووال
Posted On:
03 MAR 2025 7:16AM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اتوار کو ڈبرو گڑھ میں آل آسام سونووال کچہری خواتین کی تنظیم (اے اے ایس کے ڈبلیو اے) کے مرکزی یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قوم کی تعمیر میں خواتین کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘ماں کی آغوش دنیا کی بہترین درس گاہ ہے’’،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ‘‘وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں، خواتین کو بااختیار بنانے نے ایک خوشحال اور خود انحصار معاشرے اور قوم کی راہ ہموار کی ہے۔’’

رگ وید کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین نے تاریخی طور پر ترقی پسند اور جامع معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ‘‘ایک ماں اپنے بچوں کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور ہمت کے ساتھ ان کی رہنمائی کرتی ہے۔ کوشش اور ثابت قدمی کے بغیر، کسی کی پوری صلاحیت کا ادراک کرنا ناممکن ہے۔’’
جناب سونووال نے انسانیت کے ساتھ تکنیکی ترقی کے توازن کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہوئے کہا، ‘‘ترقی ضروری ہے، لیکن انسانیت کے بغیر یہ ادھوری رہتی ہے۔ ہمیں اپنے سامنے آنے والے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے انسانی اقدار کو ترجیح دینی چاہیے۔’’
سونووال کچہری کمیونٹی کو بااختیار بنانا
سونووال نے سونووال کچہری برادری کی مہارت، لچک اور لگن کے ذریعے سبقت حاصل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔جناب سربانند سونووال نے کہا کہ‘‘کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہیں۔ ہر کامیابی مقابلہ اور چیلنجوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔ آسام کے مختلف نسلی گروہوں کو تعلیم، ثقافت اور کھیلوں کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ سونووال کچہری برادری کو صرف الفاظ کے ذریعے نہیں بلکہ عمل کے ذریعے ترقی دی جائے،’’

خواتین سے تیز رفتار تبدیلی میں قیادت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کمیونٹی سے سخت محنت اور استقامت کو اپنانے کی اپیل کی۔ ‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے بے مثال لگن کے ساتھ دن میں تقریباً 18 گھنٹے کام کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔ ہم سب کو ملک کی عظیم تر بھلائی کے لیے ان کے عزم کی تقلید کرنی چاہیے۔’’

انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت کی مسلسل کوششوں کا اعادہ کیا۔ ‘‘ بھارت میں لاکھوں خواتین خود انحصاری بن چکی ہیں اور قومی ترقی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ 2047 تک، ہمارا مقصد ایک خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانا ہے، اور میں اس کمیونٹی کی خواتین سے اس مشن میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں۔ ایک مضبوط اور بااختیار خواتین کی طاقت تیز رفتار قومی ترقی اور خوشحالی کی ترجمانی کرتی ہے۔’’
اس تقریب میں آل آسام سونووال کچہری خواتین کی ایسوسی ایشن(اے اے ایس کے ڈبلیو اے) کی صدر رشمی ریکھا سونووال ،صدر آل آسام سونووال کچاری اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن؛ اور سونووال کچہری خود مختار کونسل کے سابق چیف ایگزیکٹیو ممبر، ڈانڈی سونووال،سابق رکن اسمبلی جیوتسنا سونووال؛ دیپورنجن مکراری، استقبالیہ کمیٹی کے صدر؛ ڈاکٹر شروتیدھرا مہانتا، ڈبروگڑھ یونیورسٹی میں پروفیسر؛ دیوانند چیلینگ، دیگر معزز مہمانوں اور مقامی باشندوں سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ح ۔رض
U-7738
(Release ID: 2107660)
Visitor Counter : 20