کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمیات ، کھادوں اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج نئی دہلی میں 2025 کے جن اوشدھی دِوس کی مناسبت سے ہفتہ بھر تک جاری رہنے والی تقریبات کا افتتاح کیا۔


’’آئیے جن اوشدھی کو ایک جن آندولن (عوامی مہم) بنائیں‘‘ – جناب جگت پرکاش نڈا

پی ایم بی جے پی نے گزشتہ 10 سالوں میں شہریوں کے لیے تقریباً 30 ہزار  کروڑ روپے کی مجموعی بچت کو یقینی بنایا ہے

Posted On: 01 MAR 2025 1:26PM by PIB Delhi

کیمیائی، کھادوں اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج نرمان بھون، نئی دہلی سے رَتھ  اور دیگر 10 گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر جن اوشدھی دوس، 2025 کی مناسبت سے ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ گاڑیاں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کے بارے میں معلومات عام کرنے کے لیے روانہ کی گئیں۔ اس موقع پر کیمیات اور کھادوں  کی مرکزی وزیرِ مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل اور فارماسیوٹیکل ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری جناب امت اگروال بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017B84.jpg

جھنڈی دکھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب جگت پرکاش نڈا نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ان پروگراموں میں حصہ لیں تاکہ حکومت کے اس عظیم منصوبے کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کی جا سکے اور جن اوشدھی کے لیے ایک ’’جن آندولن‘‘ (عوامی مہم) وجود میں آئے۔

محترمہ انوپریہ پٹیل نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور ملک بھر میں 7ویں جن اوشدھی دوس کی تقریبات کے لیے منعقد کیے جانے والے ہفتہ بھر کے خصوصی پروگراموں کی تفصیلات پیش کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IM3G.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اقدام پر، ہر سال 7 مارچ کو ’’جن اوشدھی دوس‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ اس اسکیم کے بارے میں آگاہی بڑھائی جا سکے اور جنرک ادویات کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

پچھلے سالوں کی طرح، یکم مارچ سے 7 مارچ 2025 تک ملک بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ بھر کی تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آج جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئی گاڑیاں قومی دارالحکومتی خطے (این سی آر) میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کے بارے میں معلومات عام کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030KP2.jpg

معیاری جنرک ادویات کو سب کے لیے کفایتی قیمتوں پر دستیاب بنانے کے مقصد سے، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کو حکومت ہند کی کیمیات و کھادوں  کی وزارت  کے محکمہ فارماسیوٹیکلز کے ذریعے شروع کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت، ’’جن اوشدھی کیندروں(جے اے کیز) ‘‘ کے نام سے مخصوص مراکز کھولے جاتے ہیں تاکہ عوام کو معیاری جنرک ادویات فراہم کی جا سکیں۔

غور طلب ہے کہ 28فروری 2025 تک، ملک بھر میں 15,000 جن اوشدھی کیندر (جے اے کیز)قائم کیے جا چکے ہیں۔

پی ایم بی جے پی  کی پروڈکٹ باسکٹ میں 2,047 ادویات اور جراحی کے 300 آلات شامل ہیں، جو برانڈڈ ادویات کے مقابلے میں 50 فیصد سے 80فیصد کم قیمت پر فروخت کیے جاتے ہیں۔

حکومت نے پی ایم بی جے پی  کے تحت 31 مارچ 2027 تک پورے ملک میں 25,000  جے اے کیز کھولنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مارچ 2025 تک 15,000 جے اے کیز کھولنے کا ہدف پہلے ہی 31 جنوری 2025 کو پی ایم بی آئی کے ذریعے حاصل کر لیا گیا ہے۔

مزید برآں، ادویات کی وسیع اقسام کو شامل کرنے کے لیے 29 بڑے معالجاتی گروپس کو پی ایم بی جے پی  باسکٹ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں اینٹی بایوٹکس اور اینٹی انفیکٹیوز، اینٹی کینسر، اینٹی ڈایابیٹک، قلبی امراض کی دوائیں، درد کم کرنے والی اور بخار کم کرنے والی دوائیں، الرجی کے خلاف دوائیں، معدے کی دوائیں، وٹامنز اور منرلز، غذائی سپلیمنٹس/نیوٹرا ہیوٹیکلز، اور مخصوص اعضاء کی ادویات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ، جراحی کے 300 آلات اور دیگر اشیاء جیسے ماسک، آرتھوپیڈک بحالی کی مصنوعات، جراحی پٹیاں، سرنج اور سوئیاں، سینیٹری نیپکن، زخم سینے کے دھاگے، ڈائپرز، ربڑ کے دستانے، آکسی میٹر، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کٹس وغیرہ کو بھی پی ایم بی جے پی باسکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

مالی سال 2023-24 میں، پی ایم بی جے پی  نے 1,470 کروڑ روپے (ایم آر پی پر) کی فروخت کی، جس کی بدولت شہریوں کو تقریباً 7,350 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔موجودہ مالی سال 2024-25 میں، 28 فروری 2025 تک، پی ایم بی جے پی  کی فروخت 1,760 کروڑ روپے (ایم آر پی پر) تک پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں، جن اوشدھی کیندروں کی تعداد میں 180 گنا اور فروخت میں 200 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس اسکیم کے تحت گزشتہ 10 سالوں میں شہریوں کو مجموعی طور پر تقریباً 30ہزار کروڑ روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 7693


(Release ID: 2107232) Visitor Counter : 17