صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی موٹاپے کے مسئلے سے نمٹنے کے اپنے وژن میں بالکل درست ہیں: جناب لیوک کوٹنہو
ہمیں بچوں اور بڑوں کے لیے جنک فوڈ کے بارے میں ضابطے اور بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جو موٹاپے کی وبا کی اصل وجہ ہے: جناب لیوک
Posted On:
28 FEB 2025 4:19PM by PIB Delhi
جناب لیوک کوٹنہو نے آج نئی دہلی میں ایک آنگن واڑی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی موٹاپے کے اس مسئلے سے نمٹنے کے اپنے وژن میں بالکل درست ہیں۔ جناب لیوک کوٹنہو ایک مشہور ہولسٹک ہیلتھ کوچ اور لیوک کوٹنہو ہولیسٹک ہیلنگ سسٹمز کے شریک بانی ہیں۔ وہ ایک میڈیا کنکلیو میں شرکت کے لیے دہلی آئے ہوئے ہیں۔

غذائیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب لیوک نے کہا کہ تین امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، بچوں کی سطح پر انہیں صحیح تغذیہ بخش غذا دینے کی ضرورت ہے ۔ دوسرا، ہمارے متنوع ملک میں مختلف زبانوں میں غذائیت کے بارے میں صحیح تعلیم اور تیسرا، موٹے اناجوں جیسے مقامی سپر فوڈز تک رسائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بچوں اور بڑوں کے لیے جنک فوڈ کے بارے میں ضابطے اور بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو کہ موٹاپے کی اصل وجہ ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے جناب لیوک نے کہا کہ ‘‘جناب مودی نے ہمیں مقامی سپر فوڈز استعمال کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ہم ان کھانوں کے ساتھ قدرتی متوازن غذا برقرار رکھ سکتے ہیں اور پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی کے میکرو کو سپورٹ کر سکتے ہیں’’۔

موٹاپے کے خلاف مہم کی حمایت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ‘‘بھارتی شہری کی حیثیت سے ہر ایک کو اپنی ذاتی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے اور صحیح خوراک کا انتخاب کرنا چاہیے، ہر روز ورزش کرنا چاہیے اور اپنی دماغی اور جذباتی صحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے’’۔
جناب لیوک نے کہا کہ موٹاپے پر قابو پانے کے لیے ہمارے وزیر اعظم نے ہمارے کھانوں میں خوردنی تیل میں 10 فیصد کمی کی بات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘وزیر اعظم کے وژن کا احترام کرتے ہوئے اور بھارت کو صحت مند بنانے کے لیے ہماری تمام ذاتی ذمہ داری میں بیداری پیدا کرنے اور ذہن سازی کی ضرورت ہے اور گھر کے کھانے(گھر کا پکا ہوا کھانا) کو فروغ دینا ہوگا اور اس کے لیے پورے ملک کو متحد ہونے کی ضرورت ہوگی’’۔
************
ش ح۔ ش ب۔م الف
U-No. 7663
(Release ID: 2107008)
Visitor Counter : 14