وزارت خزانہ
جنوری 2025( مالی سال 25-2024) تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
प्रविष्टि तिथि:
28 FEB 2025 4:47PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کا جنوری 2025 تک کا ماہانہ حساب مرتب کرلیا گیا ہے اور رپورٹس شائع کردی گئی ہیں۔ اہم نکات درج ذیل ہیں:
حکومتِ ہند نے جنوری 2025 تک 24,00,412 کروڑ روپےوصول کیے ہیں (جو کہ25-2024 کے متعلقہ آر ای کا 76.3؍فیصدہے)، جس میں 19,03,558 کروڑ روپےٹیکس ریونیو (نٹ ٹو سینٹر)، 4,67,630 کروڑ روپےنان ٹیکس ریونیو اور 29,224 کروڑ روپے نان ڈیٹ کیپٹل رسیدیں شامل ہیں۔ جنوری 2025 تک 10,74,179 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو ٹیکس کے حصے کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں2,53,929 کروڑ روپےزیادہ ہیں۔
حکومتِ ہند کا کل خرچ 35,69,954 کروڑروپے ہے (جو کہ 25-2024کے متعلقہ آر ای کا 75.7؍فیصد ہے)، جس میں سے 28,12,595 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ پرجبکہ 7,57,359 کروڑ روپےکیپٹل اکاؤنٹ پر خرچ کیے گئے ہیں۔ کل ریونیو اخراجات میں سے8,75,461 کروڑ روپےسود کی ادائیگیوں پر اور3,37,733 کروڑ روپے اہم سبسڈیز پر خرچ کیے گئے ہیں۔
********
UR-7664
(ش ح۔ م ع ن۔رب )
(रिलीज़ आईडी: 2107004)
आगंतुक पटल : 31