خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مجموعی ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن چمپئن لیوک کوٹینہو نے نئی دہلی میں آنگن واڑی مراکز کا دورہ کیا


دورے  کے دوران  پوشن ابھیان کے نفاذ اور آنگن واڑی اور پوشن 2.0  کے ذریعہ تغذیہ کی کمی سے ٹمٹنے کے لیے حکومت کے عزم کا مشاہدہ کیا گیا

Posted On: 28 FEB 2025 2:44PM by PIB Delhi

مقبول ہولسٹک ہیلتھ کوچ اورلیوک کاؤٹنہو ہولسٹک ہیلنگ سسٹم کے شریک بانی جناب  لیوک کاؤٹنہو نے آج نئی دہلی کے آر کے پورم میں واقع کُسُمپور پہاڑی آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ آنگن واڑی سینٹر 55 اور 59 کا دورہ کر کے پوشن ابھیان کے نفاذ کو براہ راست  مشاہدہ کیا۔

یہ دورہ حکومتِ ہند کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہےجس کا مقصد سکشم آنگن واڑی اور پوشن2.0 (مشن پوشن 2.0) کے ذریعے غذائی کمی کا مقابلہ کرنا ہے اورجس میں سماجی رویوں میں تبدیلی اور کمیونٹی کی شرکت ایک اہم جزو ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YE82.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028NSO.jpg

اپنے دورے کے دوران جناب  کاؤٹنہو نے آنگن واڑی کارکنان سے بات چیت کی جو کمیونٹی میں غذائیت اور ابتدائی بچپن کی تعلیم کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے آنگن واڑی سینٹر میں بچوں سے بھی ملاقات کی اور سب کو اچھی غذائیت اور صحت مند طرز زندگی کی عادات کی طرف راغب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KNMC.jpg

انہوں نے دیکھا کہ کس طرح غذائی خدمات کا حقیقی وقت میں ٹریکنگ ‘پوشن ٹریکر’ ایپلیکیشن کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جو ایک جدید آئی ٹی گورننس ٹول ہے جو آنگن واڑی سینٹرز میں انفراسٹرکچر اور سروس کی فراہمی کی نگرانی کرتا ہے۔ 24؍زبانوں میں دستیاب اس ٹول نے تقریباً حقیقی وقت میں ڈیٹا جمع کرنے اور ہدفی مداخلتوں کو آسان بنایا ہے، جس سے مستفیدافراد کے لیےخدمات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TUXI.jpg

وزیراعظم جناب  نریندر مودی کے موٹاپے کے خلاف مہم اور کھانے کے تیل کی مقدار میں کمی کے لیے کی جانے والی اپیل کی ستائش کرتے ہوئے جناب لیوک نے خواتین و بچوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے پوشن ابھیان کے تحت سالانہ جن آندولن ایونٹس جیسے پوشن ماہ اور پوشن پکھوڑا کے ذریعے بیداری  اور کمیونٹی کی مہم کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے اچھی غذائیت کے لیے خاندان میں مردوں کی شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے وزارت کی اس پہل کی بھی تعریف کی، جس میں سپلیمنٹری نیوٹریشن پروگرام میں باجروں کا استعمال اور ‘پوشن ٹریکر’ ایپلیکیشن کے ذریعے غذائی خدمات کی حقیقی وقت میں ٹریکنگ کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو سکشم آنگن واڑی اور مشن پوشن 2.0 کے تحت کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ON2Y.jpg

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ 18 مارچ سے 2 اپریل 2025 تک ساتویں پوشن پکھواڑہ 2025 کو فعال کرنے کے لیے بچوں میں موٹاپے سے نمٹنے کے لیے صحت مند طرز زندگی پر زور دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ زندگی کے پہلے 1000 دنوں ، مستفید ماڈیول کو مقبول بنانے اور سی ایم اے ایم ماڈیول کے نفاذ کے ذریعے غذائیت کی کمی کے انتظام پر توجہ دی گئی ہے ۔

روزمرہ کی خوراک میں مقامی طور پر دستیاب خوراک کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے مسٹر لیوک کاؤٹنہو نے کڑی پتہ کا پودا لگایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006R2IV.jpg

ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری نے ‘پوشن اتسو بک’ کی ایک کاپی پیش کی، جس کا تصور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے پیش کیا تھا اور دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ڈی آر آئی) نے تیار کیا تھا۔ یہ ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور غذائیت کے تنوع کی تعریف کے لیے ایک جامع ذخیرہ کے طور پر کام کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0073MG6.jpg

توقع ہے کہ مسٹر کوٹینہو کے اس دورے سے مجموعی غذائیت اور بچپن کی ابتدائی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں زیادہ سے بیداری پیدا ہوگی ، جس سے صحت مند اور بہتر غذائیت والے ہندوستان کے حصول کے اجتماعی مشن کو تقویت ملے گی ۔

*******

UR-7657

(ش ح۔  م ع ن۔رب )


(Release ID: 2106982) Visitor Counter : 18