کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ اور کانکنی  کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی 4 مارچ 2025 کو کولکاتہ میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے 175 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے


جی ایس آئی یادگاری تقریبات کا آغاز کرنے کے لئے 2 مارچ 2025 کو ملک بھر میں میگا واک تھون کا انعقاد کرے گا

Posted On: 28 FEB 2025 1:50PM by PIB Delhi

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، جو ملک کی قدیم ترین سائنسی تنظیموں میں سے ایک ہے، اپنی جغرافیائی وراثت کا 175 واں سال منانے کے لئے تیار ہے۔ اس تاریخی سنگ میل کو یادگاری بنانے کے لیے، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی، 4 مارچ 2025 کوکولکاتہ کے سینٹرل ہیڈکوارٹرمیں جی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل جناب آسیت ساہا، تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ سینئر عہدیداروں، جیو سائنسدانوں اور اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔

سر تھامس اولڈہم کے ذریعہ 1851 میں قائم کئے گئے جی ایس آئی نے ارضیاتی نقشہ سازی، معدنیات کی تلاش، ڈیزاسٹر اسٹڈیز اور جیو سائنسی تحقیق میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، جس نے ہندوستان کی صنعتی اور اقتصادی ترقی میں نمایاں طور پر تعاون کیا ہے۔

اس عظیم الشان جشن کے آغاز کے لئےجی ایس آئی 2 مارچ 2025 کو ایک  پین انڈیا واک تھون کا اہتمام کرے گا، جس میں جیو سائنسدانوں، طلباء، پالیسی سازوں اور عام لوگوں کو ملک کے تمام جی ایس آئی دفاتر میں اکٹھا کیا جائے گا۔ کولکاتہ کا مرکزی دفتر خاص توجہ کا حامل ہوگا۔ یہ پروگرام جی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل جناب است ساہا کی قیادت میں  سی کے – سی ایل پارک ، سالٹ لیک، سیکٹر-2میں منعقد ہوگی۔  ایک یادگاری تقریب ہونے کے ساتھ ساتھ  یہ  واکتھون کمیونٹیز کے ساتھ منسلک ہونے، جغرافیائی سائنس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور آنے والی نسلوں کو اختراعات  اور ایجادات  کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم بھی  فراہم کرے گا۔ متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے شرکاء جی ایس آئی کی جغرافیائی علوم میں 175 سالہ شاندار وراثت کا جشن منانے کے لیے ہاتھ ملائیں گے۔

چار مارچ 2025 کو 175 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران، جی ایس آئی دلچسپ واقعات، بصیرت انگیز اشاعتوں اور خصوصی پوسٹل کور، مائی اسٹیمپ اور دو جیو سائنسی موبائل ایپس کی نقاب کشائی کے ذریعے اپنی بھرپور میراث اور سائنسی شراکت کو ظاہر کرے گا۔ متنوع نمائشیں اور تاریخی تصویری گیلری جس میں جی ایس آئی کی 175 سالہ میراث، اس کے سنگ میل اور کامیابیوں کے ذریعے ایک بصری سفر کو اجاگر کیا جائے گا۔ جیو سائنسز کے بارے میں عوامی مشغولیت اور بیداری کو فروغ دینے کے لیے، مختلف مقابلوں، انٹرایکٹو ایونٹس اور خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی ویلفیئر کے لیے جی ایس آئی کے عزم کو تقویت ملے گی۔

ہندوستان کے اہم سائنسی اداروں میں سے ایک کے طور پر، جی ایس آئی نے ریلوے کے لیے کوئلے کی دریافت سے لے کر جیو سائنس میں جدید اختراعات کو آگے بڑھایا ہے۔ 175ویں یوم تاسیس کی تقریبات نہ صرف اس کی بھرپور میراث کا احترام کرے گی،  بلکہ قوم کی ترقی کے لیے جیو سائنسی تحقیقات، معدنیات کی تلاش اور تکنیکی اختراع کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کرے گی۔ شراکت کے زبردست جذبے کے ساتھ، جیولوجیکل سروے آف انڈیا جغرافیائی سائنس کے لیے علم، تندرستی، اور شعور کے ایک متاثر کن اور اثر انگیز جشن کا منتظر ہے۔

***

 ش ح۔ ک ا۔ خ م

U.NO.7652


(Release ID: 2106920) Visitor Counter : 38