وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا 27 فروری 2025 کو نئی دہلی میں جانوروں کے تحفظ کے چیمپئنز کو اعزاز سے نوازے گا
مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور جناب جارج کورین اس موقع پر موجود رہیں گے
Posted On:
26 FEB 2025 2:59PM by PIB Delhi
انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا (اے ڈبلیو بی آئی) نے 27 فروری 2025 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں اپنے ’پرانی متر اور جیو دیہ‘ ایوارڈز کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور جناب جارج کورین موجود رہیں گے۔ سکریٹری، انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ، محترمہ الکا اپادھیائے، انیمل ہسبنڈری کمشنر اور چیئرمین اے ڈبلیو بی آئی ڈاکٹر ابھیجیت مترا، ریاستی جانوروں کی فلاح و بہبود کے بورڈ کے نمائندے، ڈسٹرکٹ اینیمل کرولٹی پریونشن سوسائٹی (ایس پی سی اے)، گئو سیوا کمیشن، جانوروں سے محبت کرنے والے، جانوروں کی بہبود کی تنظیمیں وغیرہ اس پروگرام میں موجود ہوں گی۔
یہ ایوارڈ دو کلیدی زمروں میں دیئے جائیں گے: ’پرانی متر ایوارڈ‘ اور’جیو دیہیوارڈ‘۔ ’پرانی متر ایوارڈز‘ پانچ ذیلی زمروں میں دیئے جائیں گے یعنی دفاع (انفرادی)، اختراعی آئیڈیا (انفرادی)، جانوروں کے لیے لائف ٹائم سروس (انفرادی) کے ساتھ ساتھ جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں اور کارپوریٹ، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز، سرکاری اداروں یا کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے دو دو ایوارڈز۔ جیو دیہ ایوارڈز تین ذیلی زمروں میں دیئے جائیں گے: انفرادی، جانوروں کی فلاحی تنظیم اور اسکول، ادارہ، استاد یا بچے۔
اس اقدام کا مقصد جانوروں کی فلاح و بہبود اور تحفظ میںان کے قابل ذکر تعاون کے لئے ان کی نمایاں خدمات کے لیے تسلیم کرنا ہے۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد معاشرے میں جانداروں کے ساتھ حسن سلوک اور ہمدردی کا احترام اور حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں جانداروں کے ساتھ انسانیت پر مبنی سلوک کرنے کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔
***
ش ح - ظ ا
UR No.7586
(Release ID: 2106491)
Visitor Counter : 14