الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ایڈوانٹیج آسام 2.0 میں کلیدی بنیادی ڈھانچے اور آئی ٹی کی پہل قدمیوں کا افتتاح کیا
سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو فروغ: آسام کے لیے نئے پلانٹ کا اعلان
گوہاٹی ریلوے اسٹیشن کو آئی ٹی ہب میں تبدیل کیا جائے گا، آسام کے ریل نیٹ ورک کی توسیع کے ساتھ ساتھ چھ نئے گتی شکتی کارگو ٹرمینلز کے قیام کا اعلان
نئی امرت بھارت ٹرینیں گوہاٹی کو دہلی اور چنئی سے جوڑیں گی
प्रविष्टि तिथि:
25 FEB 2025 8:14PM by PIB Delhi
ریلوے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج گوہاٹی میں منعقد ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر سمٹ میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران، انہوں نے ریلوے اور آئی ٹی انڈسٹریز کی ترقی میں تیزی لانے کے مقصد سے کئی بڑے اقدامات اور منصوبوں کا اعلان کیا۔

بنیادی ڈھانچے اور صنعت کاری کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی تفصیلات بتاتے ہوئے، جناب ویشنو نے شمال مشرق کو ہندوستان کی ترقی کے لیے "نیا انجن" قرار دیا۔ انہوں نے آسام میں ایک نئے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی، جس سے الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ میں ریاست کے بڑھتے ہوئے کردار کو تقویت ملی۔ مزید برآں، انہوں نے اعلان کیا کہ گوہاٹی ریلوے اسٹیشن کو ایک نئے آئی ٹی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا، جس سے خطے کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ کو مزید مضبوطی ملے گی۔
وزیر نے 2014 سے آسام اور شمال مشرق میں 1,824 کلومیٹر نئی ریلوے پٹریوں کی تعمیر میں حکومت کی کامیابی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آسام میں موئناربینڈ اور سنامارا میں دو گتی شکتی کارگو ٹرمینلز کے شروع ہونے کے بارے میں بھی بتایا اور چائے گاؤں، نیو بونگائیگاؤں، بہارا، ہلارا، بیہاٹا اور رنگجولی میں 06 اضافی گتی شکتی کارگو ٹرمینلز کی ترقی کا اعلان کیا، جس سے خطے کے ریلوے نیٹ ورک میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ رابطے کو مزید مضبوط کرتے ہوئے، انہوں نے تصدیق کی کہ شمال مشرق میں ایک وندے بھارت ایکسپریس پہلے سے ہی چل رہی ہے، دوسری جلد ہی گوہاٹی اور اگرتلہ کو جوڑنے والی ہے۔ انہوں نے دو امرت بھارت ٹرینوں (گوہاٹی-دہلی اور گوہاٹی-چنئی کے درمیان) کی منظوری کا بھی اعلان کیا، جو اس سال شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے لمڈنگ میں ریلوے انجن مڈ لائف ری بلڈ فیسیلٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر نے 300 کروڑ روپے کی لاگت سے بوڈو لینڈ کے علاقے بشباری میں ایک ویگن ورکشاپ قائم کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔
جناب وشنو نے آسام اور بھوٹان کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کے حکومت کے منصوبوں پر روشنی ڈالی، جس سے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع کھلے ہیں۔ بوڈو لینڈ کے علاقے میں ترقی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے باشباری میں ایک ویگن ورکشاپ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بوڈو معاہدے کے تحت حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

الیکٹرانکس اور موبائل مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کی نمایاں پیشرفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اب 98 فیصد سے زیادہ موبائل فون مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔ اس شعبے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، انہوں نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اسکیم کے تحت 120 کروڑ روپے کی لاگت سے بونگورا، کامروپ میں گرین فیلڈ الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر (EMC) کی ترقی کا اعلان کیا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جاگیروڈ پر کیمپس قائم کرنے کے منصوبے کے ساتھ ایک ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
جناب وشنو نے شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کے لیے حکومت کی لگن کی تصدیق کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آسام جلد ہی ایک اہم صنعتی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے ریاست میں نئے اقدامات کو فروغ دینے میں مرکزی حکومت کی مسلسل حمایت کو تسلیم کرتے ہوئے اس جذبے کو دہرایا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسام عالمی سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام میں ایک اہم خطہ بن جائے گا۔
مرکزی وزیر کی موجودگی میں، آسام حکومت نے سنگاپور، ملائیشیا اور جاپان میں سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کے 10 صنعتی کلسٹروں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جس سے ریاست کی بڑھتی ہوئی سیمی کنڈکٹر صنعت میں بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کیا گیا ،اور سرمایہ کاری کوفروغ دیا گیا۔

******
U.No:7576
ش ح۔ح ن۔س ا
(रिलीज़ आईडी: 2106392)
आगंतुक पटल : 45