صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 25 فروری سےیکم مارچ تک بہار ، مدھیہ پردیش اور گجرات کا دورہ کریں گی
Posted On:
24 FEB 2025 6:20PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 25 فروری سے یکم مارچ 2025 تک بہار ، مدھیہ پردیش اور گجرات کا دورہ کریں گی ۔
25 فروری کو صدر جمہوریہ پٹنہ ، بہار میں پٹنہ میڈیکل کالج کی صد سالہ تقریب میں شرکت کریں گی ۔
26 فروری کو صدر جمہوریہ گڈھا ، چھترپور ، مدھیہ پردیش میں شری باگیشور جن سیوا سمیتی کے زیر اہتمام ایک اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گی ۔ اسی روز صدر جمہوریہ اسٹیچو آف یونٹی کو خراج عقیدت پیش کریں گی اور گجرات کے کیوڈیا میں نرمدا آرتی کا مشاہدہ کریں گی ۔
27 فروری کو صدر جمہوریہ کیوڈیا میں ایکتا اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا دورہ کریں گی اور احمد آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کی 44 ویں تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی ۔
28 فروری کو صدر جمہوریہ گاندھی نگر میں نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی کے تیسرے تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی ۔ اسی دن صدر جمہوریہ ،بھوج میں اسمرتیوان زلزلہ سے متعلق یادگار جائیں گی ۔
یکم مارچ کو صدر جمہوریہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ دھولوی را کا دورہ کریں گی ۔
********
ش ح۔ش آ ۔اش ق
(U: 7519)
(Release ID: 2105874)
Visitor Counter : 18