صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انڈین ریلوے پروٹیکشن فورس سروس، انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس (اکاؤنٹس) اور انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس (ٹریفک) کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
24 FEB 2025 3:42PM by PIB Delhi
انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انڈین ریلوے پروٹیکشن فورس سروس، انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس (اکاؤنٹس) اور انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس (ٹریفک) کے زیر تربیت افسران کے ایک گروپ نے آج (24 فروری 2025) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی عظیم قومی کوشش میں ان کا کرداراہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے انہیں بھارتی آئین کی دفعات کو ذہن میں رکھنے کا مشورہ دیا، جو بھارت کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل کے پورے ادارے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں آئین کے حصہ پنجم کا باب پانچ انہیں ادارے کے کردار، فرائض اور اختیارات سے آگاہ کرتا ہے، وہیں آئین کا تمہید اور سی اے جی کا حلف ہر فرد کو اپنے ادارے کے اہم کرداروں اور فرائض کی انجام دہی میں رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جدید حل کے ساتھ شراکت داروں کی رہنمائی اور سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوست، فلسفی اور گائیڈ کے طور پر ان کا کردار مانیٹر اور کنٹرولر کی طرح اہم ہوگا۔

ریلوے سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کا ایک بڑا حصہ ہر روز ریلوے پٹریوں سے گزرتا ہے۔ ریلوے سروس آفیسرز کے طور پر، ہماری نقل و حرکت کو بڑھانے اور اس طرح ہماری معیشت کو بڑھانے میں ان کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ ریلوے خدمات بڑی تعداد میں لوگوں کی روزمرہ زندگی کے معیار کا تعین کرتی ہیں۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ وہ ایک تبدیلی کے ایجنٹ اور قوم کو خدمات فراہم کرنے والے کے طور پر ریلوے کی مجموعی مؤثریت کے لیے کام کر رہے ہیں۔


صدر جمہوریہ کی تقریب ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں –
************
ش ح۔ش ب۔ ج ا
(U: 7505)
(Release ID: 2105782)
Visitor Counter : 22