قانون اور انصاف کی وزارت
پریس نوٹ
Posted On:
22 FEB 2025 6:23PM by PIB Delhi
نظر ثانی شدہ وکلاء (ترمیمی) بل، 2025 کو عوامی مشاورت کے لیے دوبارہ تیار کیا جائے گا۔
وکلاء (ترمیمی) بل 2025 کو 13 فروری 2025 کو محکمہ قانونی امور کی ویب سائٹ پر عوامی مشاورت کے لیے دستیاب کرایا گیا تھا، جو شفافیت اور متعلقہ فریقوں و عوام کے ساتھ وسیع تر مشاورت کے حوالے سے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
تاہم، موصول ہونے والی متعدد تجاویز اور خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشاورت کے اس مرحلے کو اب ختم کیا جائے۔
حاصل شدہ تجاویز کی بنیاد پر، نظرثانی شدہ مسودہ بل کو دوبارہ متعلقہ فریقین سے مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 7466 )
(Release ID: 2105551)
Visitor Counter : 20