مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے ٹیلی کام، اے آئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے کلیدی شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا


سی- ڈاٹ اور سونک لیبزنے اوپن آر اے این اختراع کے لیے ہاتھ ملایا

ٹیلی کام اور اے آئی پر گول میزمیٹنگ: ڈاکٹر نیرج متل، سکریٹری ٹی نے ٹیلی مواصلات شعبےمیں ہندوستان کی قیادت اور اگلی نسل کی نیٹ ورک ٹیکنالوجیز میں اس کی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کیا

Posted On: 21 FEB 2025 1:45PM by PIB Delhi

ہندوستان کے ٹیلی کام سکریٹری نے سائنس، اختراع اور ٹکنالوجی (ڈی ایس آئی ٹی) کے محکمہ کے ساتھ مشغول ہونے اور اگلی نسل کی ٹیلی مواصلاتی، مصنوعی ذہانت، اور خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا، ان اہم شعبوں میں ہند-برطانیہ کے تعلقات کو مزیدمستحکم کیا۔

ٹیلی کام سکریٹری نے جناب کرس جانسن، نیشنل سائنٹیفک ایڈوائزر، اور ڈی ایس آئی ٹی کے نیشنل ٹیکنالوجی ایڈوائزر جناب  ڈیو اسمتھ سے ملاقات کی۔ بات چیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور 5جی، 6جی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سیکورٹی میں ان کی ایپلی کیشنز پر مرکوز تھی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WNXU.jpg

سکریٹری نے جناب جیوف ہگنس، ڈائریکٹر، ڈیجیٹل ڈائریکٹوریٹ، گورنمنٹ آف اسکاٹ لینڈ سے بھی ملاقات کی۔اس کا مقصد ٹیلی کام، ٹیلی کام سیکورٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی میں تعاون پر مبنی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00343YA.jpg

ٹیلی کام کے سکریٹری نے کلاؤڈ اینڈ ڈسٹری بیوٹڈ کمپیوٹنگ (سی ایچ ای ڈی ڈی اے آر) میں مہارت رکھنے والے، برطانیہ میں چھ فیڈریٹڈ ٹیلی کام ہب (ایف ٹی ایچ) میں سے ایک کا فیلڈ وزٹ کیا۔ یہ مرکز 6جی تقسیم شدہ کلاؤڈ، 6جی کے لیے اے آئی، گرین 6جی  اور جدید سینسنگ ٹیکنالوجیز میں جدید تحقیق کی قیادت کرتا ہے۔

مزید برآں، سکریٹری نے ایلن ٹیورنگ انسٹی ٹیوٹ کی سی ای او محترمہ جین انیس سے ملاقات کی۔ڈیجیٹل ٹوئنز میں ممکنہ تعاون، ٹیلی کام سیکورٹی کے لیے اے آئی، اخلاقی اے آئی اور اے آئی اختراعات اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2025-02-21134816134C.png

اس کے علاوہ ، سکریٹری نے یونیورسٹی آف اسٹرتھ کلائیڈ میں اسکاٹ لینڈ کے 5جی سینٹر اور گلاسگو یونیورسٹی کے جیمز واٹ اسکول آف انجینئرنگ میں 6جی ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا۔ ان دوروں نے 6جی جدت طرازی، مستقبل کی سینسنگ ٹیکنالوجیز، ٹیکنالوجی کے تبادلے جیسے کہ 5جی اسٹیک اور تعلیمی اور صنعتی شراکت کو فروغ دینے کے لیے طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں پر گفتگو کے مواقع فراہم کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2025-02-21134840CC0P.png

6جی ریسرچ سینٹر میں ریموٹ ڈینٹل سرجری کا مظاہرہ           اسکاٹ لینڈ 5 جی سینٹر

ہند-برطانیہ ٹیلی کام گول میز کانفرنس اور مفاہمت نامے پر دستخط

ہند- برطانیہ ٹیکنالوجی سیکورٹی پہلی(ٹی ایس آئی )کی مضبوط بنیاد پر استوار کرتے ہوئے، جہاں ٹیلی کام ایک اہم ترجیح ہے،ڈی ایس آئی ٹی کے اہم برطانوی شراکت داروں، بی ٹی اور ایرکسن جیسے معروف کاروباری اداروں، اور اختراعی مراکز اور مراکز بشمول یو کے ٹیلی کام، جینوٹیا، سونک لیبز ، یو کے اسپیس ایجنسی، یورپی اسپیس ایجنسی، انوویٹ یو کے اور یو کے ٹیکنالوجی انوویشن نیٹ ورک (یو کے ٹی آئی این)کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اورباہمی تعاون کی راہیں تلاش کیں۔ گول میز کانفرنس کا اہتمام ہائی کمیشن آف انڈیا ( ایچ سی آئی ) نے یو کے ٹی آئی این کے اشتراک سے کیا تھا۔ ڈاکٹر نیرج متل نے ٹیلی کام سیکٹر میں ہندوستان کی قیادت اور اگلی نسل کے نیٹ ورک ٹیکنالوجیز میں اس کی تیز رفتار ترقی پر روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010JGGL.jpg

گول میز کانفرنس کے بعد، سونک لیبز اور سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی ڈاٹ) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدہ اوپن آر اے این سے متعلق پالیسی اور تکنیکی معاملات پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں 5جی اوپن آر اے این اور 4جی / 5جی میں مصنوعی ذہانت شامل ہیں۔

تعاون کے دیگر کلیدی شعبے جن کی شناخت برطانیہ کے ٹیلی کام ایکو سسٹم پر مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران کی گئی ہے، درج ذیل ہیں :

  • ٹیلی کام سائبرسیکوریٹی، ٹیلی کام میں اے آئی  اور ڈیجیٹل ٹوئنز پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک مشترکہ سینٹر آف ایکسی لنس کا قیام۔
  • میٹرو روٹ کی منصوبہ بندی کے لیے اس طرح کے ڈیٹا کو استعمال کرنے میں ہندوستان کی کامیابی کی بنیاد پر بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے موبائل فون ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لیے برطانوی ٹیلکوز کے ساتھ تعاون پر مبنی اقدامات۔
  • 6جی  معیارات (آئی ایم ٹی 2030) کی ترقی کے لیے آئی ٹی یو  میں مشترکہ شراکت۔
  • ٹیسٹنگ لیبز کی باہمی شناخت اور نئی ٹیسٹنگ سہولیات کا قیام۔
  • ڈیجیٹل ٹوئنز پر تعاون، بشمول معیار کاری کے فریم ورک، رازداری کو بڑھانے والی ٹیکنالوجیزاور کراس سیکٹرل ڈیٹا ایپلی کیشنز۔
  • کوانٹم کمیونیکیشن سولوشنز اور سب میرین سی کیبل سیکورٹی کو آگے بڑھانا۔
  • سی ڈاٹ کے ذریعہ تیار کردہ دیسی 4جی / 5جی ٹیلی کام اسٹیک کو فروغ دینا۔
  • ہندوستان اور برطانیہ کے بھارت 6جی الائنس کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی مواصلات (ٹی این – این ٹی این)پر تعاون۔

اس دورے نے ٹیلی کام اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں جدت لانے کے لیے ہندوستان اور برطانیہ کے مشترکہ عزائم کو اجاگر کیا، جس سے اگلی نسل کے کنیکٹیویٹی حل میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہوئی۔ یہ عالمی ٹیلی کام پالیسیوں کی تشکیل، اے آئی سے چلنے والی اختراعات کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل طور پر جامع مستقبل کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کے فعال نقطہ نظر کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

سی – ڈاٹ کے بارے میں

سی – ڈاٹ حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کا ایک اہم تحقیق اور ترقی کا مرکز ہے۔ یہ ہندوستان کے ٹیلی کام ماحولیاتی نظام کو بڑھانے اور عالمی معیار سازی کی کوششوں میں تعاون دینے کے لیے مقامی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کو تیار کرنے کے لیے وقف ہے، جس میں 4جی /5جی حل، اے آئی سے چلنے والے نیٹ ورک مینجمنٹ اور سائبر سیکیورٹی فریم ورک شامل ہیں۔

سونک لیبز کے بارے میں

سونک لیبز (اسمارٹ آر اے این اوپن نیٹ ورک انٹر آپریبلیٹی سینٹر) لندن میں مقیم ایک عالمی سطح پر اختراعی پروگرام اور آر اینڈ ڈی  کی سہولت ہے، جسے برطانوی حکومت کے محکمہ برائے سائنس، اختراعات اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس آئی ٹی) کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ ڈیجیٹل کیٹاپلٹ اور آف کام کے تعاون سے فراہم کردہ، سونک لیبز اوپن آر اے این میں عالمی ٹیکنالوجی کی ترقی کو آگے بڑھاتی ہے، جس کا مقصد ایک متنوع اور مسابقتی ٹیلی کام سپلائی چین بنانا ہے۔

ایلن ٹیورنگ انسٹی ٹیوٹ، برطانیہ کے بارے میں

ایلن ٹیورنگ انسٹی ٹیوٹ، برطانیہ کا قومی ادارہ برائے ڈیٹا سائنس اور اے آئی ، عالمی سطح کی تحقیق کو آگے بڑھاتا ہے، اے آئی اختراعات کو فروغ دیتا ہے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعلیمی، صنعت اور پالیسی سازوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ 13 پارٹنر یونیورسٹیوں کے نیٹ ورک اور ایک کھلے تعاون کے ماڈل کے ساتھ، یہ اے آئی سے چلنے والے حل کو فروغ دینے ، عوامی پالیسی کی تشکیل اور مستقبل کی مہارتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ عالمی اے آئی اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جہاں اے آئی اقتصادی ترقی اور سماجی تبدیلی کا ایک اہم محرک ہے۔

سی ایچ ای ڈی ڈی اے آر کے بارے میں

ڈسٹریبیوٹڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ (سی ایچ ای ڈی ڈی اے آر ) کو بااختیار بنانے کے لیے کمیونیکیشن ہب اگلی نسل کے کمپیوٹنگ، ایج کمپیوٹنگ، اور اے آئی سے چلنے والے نظاموں کو آگے بڑھانے والا ایک اہم تحقیقی مرکز ہے۔ انجینئرنگ اینڈ فزیکل سائنسز ریسرچ کونسل (ای پی ایس آر سی) - یو کے ریسرچ اینڈ انوویشن (یو کے آر آئی) کے ذریعے ٹیکنالوجی مشنز فنڈ (ٹی ایم ایف) کے ذریعے فنڈز، سی ایچ ای ڈی ڈی اے آر تعلیمی، صنعت اور عالمی برادری میں تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ امپیریل کالج لندن کی قیادت میں،گرین فیلڈ، ڈرہم، گلاسگو، لیڈز، اور یارک یونیورسٹیوں سمیت بنیادی شراکت داروں کے ساتھ،سی ایچ ای ڈی ڈی اے آرمستقبل کے مواصلاتی نظام کو کلاؤڈ اور اے آئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ مربوط کرنے پر مرکوز ہے۔ افق پر 6جی معیارات کے ساتھ، سی ایچ ای ڈی ڈی اے آر کا مقصد محفوظ، پائیدار اور ذہین مواصلاتی ڈھانچے میں تحقیق کو آگے بڑھانا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ برطانیہ تکنیکی جدت طرازی میں سب سے آگے رہے۔

مزید معلومات کے لیے ڈاٹ ہینڈلز پررابطہ کریں: -

ایکس :https://x.com/DoT_India

انسٹاگرام:https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

فیس بک:https://www.facebook.com/DoTIndia

یوٹیوب:        https://www.youtube.com/@departmentoftelecom

***

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U-NO. 7422


(Release ID: 2105267) Visitor Counter : 21