وزارت اطلاعات ونشریات
ریزونیٹ: ای ڈی ایم چیلنج
برقی موسیقی کی نئی لہر کی ترویج
Posted On:
19 FEB 2025 3:20PM by PIB Delhi
برقی موسیقی کی نئی لہر کی شروعات
تعارف
ریزونیٹ: ای ڈی ایم چیلنج ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) میں مرکزی مقام لینے کو تیار ہے جو الیکٹرانک ڈانس میوزک (ای ڈی ایم) کی گلوبل ٹیلنٹ کو یکجا کرکے موسیقی کی تیاری اورلائیو پرفارمنس میں جدت طرازی، اختراع پسندی اور تال میل کا جشن ہے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات (آئی اینڈ بی) کے اشتراک سے انڈین میوزک انڈسٹری (آئی ایم آئی) کے زیر اہتمام یہ پہل ‘‘کریئٹ ان انڈیا چیلنج’’ کا حصہ ہے اوراس کا مقصد میوزک فیوژن ، الیکٹرانک میوزک اور ڈی جے کی فن کاری کے عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کے مقام کو مضبوط کرنا ہے ۔

ویوز چار کلیدی ستونوں پر بنایا گیا ہے ، یعنی براڈکاسٹنگ اینڈ انفوٹینمنٹ ، اے وی جی سی-ایکس آر (اینیمیشن ، ویژول ایفیکٹس ، گیمنگ ، کامکس اینڈ ایکسٹینڈڈ ریئلٹی) ڈیجیٹل میڈیا اور انوویشن ، اور فلمیں ۔ ای ڈی ایم چیلنج براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ زمرے کا حصہ ہے ، جو معلومات اور تفریح کی فراہمی کی روایتی اور ابھرتی ہوئی دونوں شکلوں پر مشتمل ہے ۔ یہ ستون مواد کی تخلیق کو ترجیح دیتا ہے ، شہریوں کو معلومات کے ذریعے بااختیار بناتا ہے ، اور 21 ویں صدی کے چیلنجوں کے مطابق موسیقی اور تفریح کو عالمی سامعین تک پہنچانے کے نئے طریقوں کی دریافت کرتا ہے ۔
جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈن ، ممبئی میں 1تا 4 مئی 2025 سے منعقد ہونے والاپروگرام ویوز تاریخی پلیٹ فارم ہے جو ہندوستان کی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) انڈسٹری کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ سمٹ صنعت کے قائدین ، متعلقہ فریقوں اور تخلیق کاروں کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے ، اختراع پسندی کوفروغ دینے اور تفریح کے مستقبل کی تشکیل کرنے کے کلیدی فورم کے طور پر کام کرے گا ۔ اس کے بنیادی عنصر کے طور پر ، کریٹ ان انڈیا چیلنج کے لئے پہلے ہی 73,000 سے زیادہ رجسٹریشن کیاجا چکا ہے ، جس سے تخلیقی مہارت کے متحرک ماحول کو فروغ مل رہا ہے ۔ ریزونیٹ: دی ای ڈی ایم چیلنج کے ذریعے ، ویوز عالمی تفریحی منظر نامے میں ہندوستان کے کردار کو مزید مستحکم کرتا ہے ۔
اہلیت اور شرکت کی رہنما ہدایات
یہ مسابقہ الیکٹرانک ڈانس میوزک (ای ڈی ایم) بنانے اور پیش کرنے کا سابقہ تجربہ رکھنے والے کسی بھی ملک کے فنکاروں ، کمپوزرس ، موسیقاروں اور پرفارمرس کے لیے کھلا ہے ۔ مسابقہ کا موضوع ‘‘ریزونیٹ: ای ڈی ایم چیلنج’’ ہے جو مربوط اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور موسیقی کا نمونہ بنانے کے لیے عالمی موسیقی کے اندازوں کے استعمال پر مرکوز ہے ۔
.Vشرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 مارچ 2025 ہے ۔
|
.V شرکاء کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے ۔
|
.V صرف افراد یا تخلیقی ٹیمیں (زیادہ سے زیادہ دو اراکین پر مشتمل) درخواست دینے کے اہل ہیں ؛ کارپوریٹ ادارے اہل نہیں ہیں ۔
|
.V ہر شرکت کنندہ فرد یا ٹیم کو صرف ایک درخواست جمع کرانے کی اجازت ہے ۔
|
.V صرف انسانی تخلیق کردہ مواد ہی مسابقہ کے لئے قابل قبو ل ہے ؛مصنوعی ذہانت ( اے آئی) سے تیار کردہ موسیقی پر غور نہیں کیا جائے گا۔
|
.V شرکت کے ضوابط اوراصول کی تفصیلی فہم کے لیے ، براہ کرم درج ذیل لنک پر جائیں: شرائط و ضوابط ۔
|
چیلنج کی فارمیٹ

جمع کرانے کا طریقہ
.vشرکاء کو اپنی شرکت کی درخواست org.wavesatinfo@indianmi پر ای میل کرنی ہوگی ۔
.v جمع کرانے کی تفصیلات مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب مقررہ ٹیمپلیٹ کا استعمال کر کے فراہم کی جانی چاہئیں : جمع کرنے کی ٹمپلیٹ۔
فیصلے کا معیار

ایوارڈز اور شناخت

حوالہ جات:
پی ڈی ایف فائل دیکھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں:
********
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
UNO: 7342
(Release ID: 2104710)
Visitor Counter : 17