نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس کل مہاراشٹر  کے پونے میں ’جے شیواجی جے بھارت‘ پد یاترا کی قیادت کریں گے


چھترپتی شیواجی مہاراج کی وراثت کے اعزاز میں 20,000 سے زیادہ مائی بھارت یوتھ والینٹیرس پد یاترا میں شامل ہوں گے

 اسی طرح کی پدیاترا مہاراشٹر کے تمام 36 اضلاع میں بیک وقت  ہو گی

Posted On: 18 FEB 2025 2:40PM by PIB Delhi

کھیل کود و نوجوانوں کے امور اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس 19 فروری 2025 کو مہاراشٹر کے پونے میں چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی کے حصے کے طور پر 20,000 مائی بھارت یوتھ والینٹیرس کے ساتھ ’جے شیواجی جے بھارت‘پد یاترا (پیدل مارچ) کریں گے ۔  کھیل کود اورنوجوانوں کے امور  کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڑسے دیگر ریاستی وزراء کے ساتھ بھی پد یاترا میں شامل ہوں گی۔

یہ تاریخی تقریب چھترپتی شیواجی مہاراج کی پائیدار  وراثت کے احترام میں منعقد ہو گی ،  وکست بھارت کے لئے  مسلسل  تحریک کا باعث بننے والی ان کی قیادت ، بہادری اور ہمت کا اس تقریب کے ذریعہ جشن منائے گا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DJ7H.jpg

یہ پد یاترا تقریباً 4 کلومیٹر کے خوبصورت راستے کا احاطہ کرے گی ، جو سی او ای پی کالج گراؤنڈ سے شروع ہو کر فرگوسن کالج میں اختتام پذیر ہوگی ۔ پہلی بار ، نوجوانوں ، مقامی رہنماؤں اور شہریوں کو یکجا کرتے ہوئے ،  پوری ریاست کے تمام 36 اضلاع میں  بیک وقت اس طرح کی پد یاترا کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی کے جذبے کو بڑھانے کے لیے مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں پد یاترا سے پہلے کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا جس میں اس طرح کی سرگرمیاں شامل تھیں:

  • چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسموں اور تاریخی مقامات پر صفائی مہم
  • جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے والے یوگا سیشن
  • چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی اور قیادت پر گیسٹ لیکچر
  • ان کی وراثت کو اجاگر کرنے والے مقابلے اور ثقافتی پروگرام

مہاراشٹر میں ’جے شیواجی جے بھارت‘ پد یاترا  سے قبل کی  سرگرمیاں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E9EN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038KMB.jpg

تصویر 1: ناسک ضلع میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کی جگہ پر صفائی کی سرگرمیاں

تصویر 2: ناندیڑ ضلع میں پرجوش ثقافتی جلوس

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BNIY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051OH0.jpg

تصویر 3: دھاراشیو ضلع میں تہوار جلوس

تصویر 4: پونے ضلع میں صفائی مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006X7SM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0072K0L.jpg

تصویر 5: ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر  مبنی  ڈرامہ کا اہتمام

تصویر 6: چندرپور ضلع میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی وراثت پر لیکچر

مہاراشٹر کے پونے  میں’جے شیواجی جے بھارت‘ پدیاترا ان  24 پد یاتراؤں کے سلسلے کی چھٹی  کڑی ہے جس کا منصوبہ آئین کے 75 سال کی یاد اور ہندوستان کے متحرک ثقافتی تنوع کا جشن منانے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ اسی طرح کی تقریبات سال بھر ملک بھر میں منعقد کی جائیں گی ، جس سے حب الوطنی کو فروغ ملے گا اور ہندوستان کی مالامال وراثت  سے گہرا تعلق قائم ہوگا ۔

وزارت ہندوستان بھر کے نوجوانوں کو مدعو کرتی ہے کہ وہ مائی بھارت پورٹل (www.mybharat.gov.in ) پر اندراج کر کے اور چھترپتی شیواجی مہاراج کی وراثت اور متحد اور خود کفیل ہندوستان کے لیے ان کے وژن کا احترام کرنے کے  واسطے   اس مارچ میں شامل ہوں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ۔ ن م۔

U-7285

                        


(Release ID: 2104350) Visitor Counter : 30