خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
ورلڈ فوڈ انڈیا (ڈبلیو ایف آئی)-2025 کے چوتھے ایڈیشن سے متعلق سرگرمیوں پر ریزیڈنٹ کمشنروں کے ساتھ گول میز بات چیت
Posted On:
18 FEB 2025 2:06PM by PIB Delhi
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے 17 فروری 2025 کو صبح 11:30 بجے ایف پی آئی کے سکریٹری کی زیرصدارت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے ریزیڈنٹ کمشنروں اور نمائندوں کے ساتھ گول میز بات چیت کا انعقاد کیا۔ گول میزبات چیت کا ایجنڈا ورلڈ فوڈ انڈیا-2025 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ایف پی آئی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب منہاج عالم نے اپنے استقبالیہ کلمات کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس پروگرام سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوتعاون کے لئے مواقع کی پیش کش کرنے ، عالمی اور گھریلو کاروباری لیڈروں ، سپلائرز ، خریداروں اور ٹیکنالوجی کے فراہم کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے اور فوڈ پروسیسنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری اور سورسنگ کے مفادات پیدا کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم ہوگا ۔
کلیدی خطاب کے دوران ، ایف پی آئی کے سکریٹری نے ریزیڈنٹ کمشنروں اور نمائندوں کو مطلع کیا کہ اس بڑے پروگرام کا انعقاد 25 سے 28 ستمبر 2025 تک کیا جائے گا اور اس کا تصور وزارت کے ذریعے اس سے پہلے منعقد کیے گئے پروگرام سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وزارت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی جن میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم (پی ایل آئی ایس) ، پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم ، اور پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) جیسی اسکیمیں شامل ہیں جن کا مقصد ہندوستان کے عالمی نقوش کو بہتر کرکے پورے شعبے میں سرمایہ کاری ، اختراعات اور قیمت میں اضافہ کرنا ہے۔

ایف پی آئی کے سکریٹری نے مزیدکہا کہ اس بڑے پیمانے کے پروگرام کے لیے ویلیو چین کے تمام متعلقہ فریقوں کی ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کارلانے کے واسطے ، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی پوری قوت کے ساتھ حصہ لیں ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس پروگرام کی کامیابی کو بہتر بنانے اور اسے تاریخی پہل بنانے میں فعال کرداراداکرنے کے لیے اپنی رائے اور تجاویز کا اشتراک کریں ۔
شرکت کنندہ ریزیڈنٹ کمشنروں اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے ورلڈ فوڈ انڈیا- 2025 کے لیے منصوبہ بند سرگرمیوں کے لیے ضروری تعاون کا یقین دلایا ۔ بعض مشوروں/فیڈ بیک میں یکساں مصنوعات اور فوڈ پروسیسنگ ایکو سسٹم والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مربوط سیشن ، ایم ایس ایم ایز کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ وغیرہ سے متعلق تجاویز شامل تھیں ۔

ایف پی آئی کے جوائنٹ سکریٹری جناب ڈی پروین نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی طاقت کو ظاہر کرنے اور میگا پروگرام میں اپنی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے وزارت کے ساتھ سرگرمی سے مشغول رہیں ۔ انہوں نے اس بات پر مزید زور دیا کہ وزارت صنعتوں کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطہ کرنے ، پروگرام کی تشہیر کرنے، نیز صنعت کے چیلنجوں اور کاروبار کرنے کی آسانی کو بہترکرنے کے لیے درکار مداخلتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف ریاستوں کا دورہ کرے گی ۔
********
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
UNO: 7283
(Release ID: 2104336)
Visitor Counter : 27