نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ 17 فروری 2025 کو چنڈی گڑھ اور موہالی، پنجاب کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ نیشنل ایگری فوڈ اینڈ بائیو مینوفیکچرنگ انسٹی ٹیوٹ میں ایڈوانسڈ انٹرپرینیورشپ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (اے-ای ایس ڈی پی) کیمپس کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے  

نائب صدر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر) کے اساتذہ اور طلبہ سے گفت و شنید کریں گے

Posted On: 16 FEB 2025 7:18PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ 17 فروری 2025 کو چندی گڑھ اور موہالی، پنجاب کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے۔

اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ موہالی کے نیشنل ایگری فوڈ اینڈ بائیو مینوفیکچرنگ انسٹی ٹیوٹ (این اے بی آئی) میں ایڈوانسڈ انٹرپرینیورشپ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (اے-ای ایس ڈی پی) کیمپس کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

جناب دھنکھڑ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر)، موہالی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کی صدارت بھی کریں گے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7209


(Release ID: 2103882) Visitor Counter : 39
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam