نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویا، پہلوان شیوانی پوار، ویلنیس انفلوئنسرز، فٹنس گروپس ممبئی اور دہلی میں سائیکلنگ ایونٹس ’ فٹ انڈیا سنڈیز ‘میں شامل ہوں گے

Posted On: 15 FEB 2025 7:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی/ممبئی، 15 فروری، 2025

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کل (16 فروری، 2025) کو ’’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ ایونٹ میں ممبئی میں سائیکلسٹوں کے ایک متنوع گروپ میں شامل ہوں گے۔ ’فائٹ اوبیسٹی‘ کے تھیم کو آگے بڑھاتے ہوئے ممبئی میں سائیکلنگ ڈرائیو ، صبح 7 بجے سے گیٹ وے آف انڈیا سے گیرگاؤں چوپاٹی تک انجام دی جائے گی۔

اس سائیکلنگ ایونٹ میں نوجونواں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر کے ساتھ لائف کوچ اور فٹ انڈیا ایمبیسیڈر ڈاکٹر مکی مہتا ، شائنا نانا چوڈاسما، بھارتی فیشن ڈیزائنر اور سماجی کارکن۔ ڈاکٹر بھیروی نائک جوشی، ڈائریکٹر اور بی وائی سی ایس انڈیا فاؤنڈیشن کے سی ای او۔ کرشنا پرکاش، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس - مہاراشٹر۔ اور جناب سنجے بھاٹیا، یو پی اے لوک آیکت، ریاست مہاراشٹر۔ مہاراشٹر یوگا ایسوسی ایشن اور ہارٹ فلنیس انسٹی ٹیوٹ کے لائف اسٹائل ویلنیس کوچز بھی شامل ہوں گے۔

سائیکلنگ ڈرائیو بیک وقت ملک بھر میں متعدد مقامات پر منعقد کی جائے گی۔ سینئر ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ 2024 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی اور 2025 کے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی شیوانی پوار صبح 8 بجے سے نئی دہلی میں سائیکلنگ ایونٹ میں شامل ہوں گی۔

ڈیکاتھلون، کلٹ فٹ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نیشنل سینٹر آف اسپورٹس سائنسز اینڈ ریسرچ (این سی ایس ایس آر) کے نمائندے اور یوگاسنا بھارت کے ویلنیس کوچ بھی قومی راجدھانی میں سائیکل سواروں کے گروپ کا حصہ ہوں گے۔ قومی راجدھانی میں اس اتوار کو سائیکلنگ کی سواری کا آغاز اور اختتام میجر دھیان چند اسٹیڈیم ہے۔

سائیکلنگ ڈرائیو اتوار کے روز پورے بھارت میں چلائی جاتی ہے۔ ملک بھر میں ایس اے آئی ریجنل سینٹرز، نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس (این سی او ایز) اور کھیلو انڈیا سینٹرز (کے آئی سی) میں بیک وقت ان ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7127


(Release ID: 2103677) Visitor Counter : 25