نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ نیا کشمیر اب تنازعات کی کہانی نہیں ہے، بلکہ اعتماد کی بحالی کی کہانی ہے، اعتماد کا بدلہ دیا جا رہا ہے
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران 35 سالوں میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالنا جمہوریت کی حقیقی بازگشت کو ظاہر کرتا ہے
نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ یہ خطہ اعتماد اور سرمائے کا سنگم ہے
آرٹیکل 370 کی منسوخی نے نسلوں کی امنگوں کو طاقت پرواز عطا کی: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے آرٹیکل 370 کا مسودہ تیار کرنے سے انکار کر دیا تھا؛سردار پٹیل نے زیادہ تر شاہی ریاستوں کو ضم کیا لیکن جموں و کشمیر کو نہیں
نائب صدرجمہوریہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 65,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں، جو ترقی کے ایک نئے دور کا اشارہ دیتی ہیں
نائب صدرجمہوریہ نے کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے 10ویں کنووکیشن سے خطاب کیا
Posted On:
15 FEB 2025 2:02PM by PIB Delhi
جمہوریہ ہند کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے آج کہاکہ ’ جموں و کشمیرمیں ،جس میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران 35 سالوں میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے، وادی کشمیر میں حصہ لینے میں 30 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ جمہوریت کو اپنی حقیقی آواز، اپنی حقیقی بازگشت مل گئی ہے۔ یہ خطہ اب تنازعات کی کہانی نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے کشمیر میں سرمایہ کاری کی ہر تجویز صرف سرمائے کے بارے میں نہیں ہے، یہ اعتماد کی بحالی، یقین کو نوازے جانے کے بارے میں ہے۔ یہ تبدیلی ناقابل فہم نہیں ہے۔ یہ قابل ادراک ہے۔ نظریہ بدل گیا ہے، زمینی حقیقت بدل رہی ہے، لوگوں کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔
شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی (ایس ایم وی ڈی یو)، کٹرا، جموں و کشمیر کے 10ویں کنووکیشن کی تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہاکہ ’صرف دو سالوں میں، جموں و کشمیر کو 65,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں، جو خطے میں مضبوط اقتصادی مفاد کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’ 2019 کے بعد پہلی بار، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) جموں و کشمیر میں داخل ہوئی ہے، جس میں متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ خطہ اعتماد اور سرمائے کا سنگم ہے‘۔
جناب دھنکھر نے کہا کہ’2019 میں آرٹیکل 370 کی تاریخی منسوخی کے ساتھ جب علیحدگی کی آئینی دیواریں گر گئیں تو نسلوں کی امنگوں کو طاقت پرواز ملی ۔ موجود نوجوان ذہنوں کے لیے، میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ آرٹیکل 370 ایک عارضی شق تھی۔ ڈاکٹر بی آرامبیڈکر ہندوستانی آئین کے معمار، نے اس کا مسودہ تیار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سردار پٹیل، جنہوں نے زیادہ تر شاہی ریاستوں کو ہندوستانی یونین میں ضم کیا، جموں و کشمیر کو ضم کرنے میں ناکام رہے۔ 2019 میں، اس مقدس سرزمین پر ایک نیا سفر شروع ہوا – یعنی علیحدگی سے انضمام تک‘۔
انہوں نے مزید کہاکہ ’ 2023 میں، 2 کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا، جس سے مقامی معیشت کو زبردست فروغ ملا۔ جناب دھنکھر نے کہاکہ ’جسے کبھی زمین پر جنت کہا جاتا تھا اب امید اور خوشحالی کی علامت ہے‘۔
نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ’اس سرزمین کے ایک عظیم فرزند نے ایک بار ’ایک دیش میں ایک نشان، ایک ودھان، ایک پردھان‘ کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ خواب پورا ہو گیا ہے۔ جہاں کبھی بد نظمی تھی، اب ہم حقیقی نظم و ضبط اور استحکام کا مشاہدہ کرتے ہیں‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ قوم پرستی ہماری پہچان ہے۔ قومی مفاد کو ہمیشہ ہر چیز پر ترجیح دینا ہمارا اولین فرض ہے۔ کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد ملک کے مفاد سے بڑھ کر نہیں ہے۔
فرائض کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ ’ہر فرد کے کچھ فرائض ہوتے ہیں۔ ہماری ثقافت ہمیں سکھاتی ہے کہ ہمارے فرائض کیا ہیں۔ ہمیں اپنے شہری فرائض کو تندہی سے ادا کرنا چاہیے اور جب ہم ایسا کریں گے تو اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ ہمیں ترقی یافتہ بھارت کی طرف اپنے سفر کو تیزی سے طے کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ اس سمت میں ایک اہم قدم ڈنڈا ودھان سے نیا ئےودھان میں تبدیلی ہے - نوآبادیاتی ذہنیت کی زنجیروں سے آزادی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ آپ ایک پراعتماد اور مستحکم ہندوستان میں رہ رہے ہیں۔ آج دنیا بھر میں بھارت کو سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے پسندیدہ مقام کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ آزادی کے بعد سے ہماری تاریخ میں پہلے کبھی بھی کسی ہندوستانی وزیر اعظم کی آواز عالمی رہنماؤں کے لیے اتنی زیادہ بازگشت نہیں رکھتی تھی‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر میں تبدیلی صرف ایک علاقائی مظہر نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی قومی نشاۃ ثانیہ کا ایک اہم حصہ ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ ’’تبدیلی کی ہوائیں امن اور ترقی لائی ہیں ۔ آئیے ہم جموں و کشمیر اور بھارت کے لیے ایک نئی صبح کے معمار بنیں ‘‘ ۔
مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے وزیراعلی جناب عمر عبداللہ، مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم محترمہ سکینہ مسعود اور دیگر معززشخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
*********
ش ح ۔ ا ک۔ ت ع
U. No.7104
(Release ID: 2103521)