سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نےجموں میں این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کے تحت سیور اور سیپٹک ٹینک کے کارکنوں کو پی پی ای کٹس اور آیوشمان کارڈ تقسیم کیا
Posted On:
14 FEB 2025 2:21PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات (ایس جے اینڈ ای) ڈاکٹر وریندر کمار نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وزارت کی اسکیموں کے نفاذ کے سلسلے میں جموں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے نیشنل ایکشن فار میکانائزڈ سینی ٹیشن ایکوسسٹم (این اے ایم اے ایس ٹی ای) کی فلیگ شپ اسکیم کے تحت سیور اور سیپٹک ٹینک ورکرز (ایس ایس ڈبلیو ایز) (صفائی متروں) میں ذاتی حفاظتی آلات(پی پی ای) کٹس اور آیوشمان ہیلتھ کارڈز تقسیم کیے ۔

حکومت نے ‘‘این اے ایم اے ایس ٹی ای’’اسکیم کو اس مقصد کے تحت تیار کیا ہے تاکہ صفائی ملازمین کوباوقار بناکر انہیں سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔ اس اسکیم کا مقصد شہری ہندوستان میں صفائی کارکنان کی حفاظت اور عزت کو یقینی بنانا ہے اور ان کی پیشہ وارانہ سیکورٹی،، صلاحیتوں کی ترقی اور پی پی ای کٹس، حفاظتی آلات اور مشینوں تک بہتر رسائی کے ذریعے بڑھانا ہے۔

پی پی ای کٹس مختلف حفاظتی لباس اور لوازمات پر مشتمل ہوتی ہیں جو افراد کو ممکنہ صحت کے خطرات یا انفیکشن سے بچانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ان کٹس میں عموماً ماسک، دستانے، چشمے، فیس شیلڈز، گاؤنز، اور جوتوں کے کور شامل ہوتے ہیں۔ یہ فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہت ضروری ہیں، خاص طور پر سیور اور سیپٹک ٹینک میں کام کرنےوالے لوگ جو خطرناک ماحول یا متعدی بیماریوں کا سامنا کرتے ہیں۔

آیوشمان ہیلتھ کارڈ ایک شناختی فارم ہے جو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آرگیا یوجنا(اے بی- پی ایم جے اے وائی) کے تحت جاری کیا جاتا ہے، جو ہندوستان میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ صحت بیمہ اسکیم ہے۔ یہ کارڈ مستفیدین کو منظور شدہ ہسپتالوں میں کیش لیس(رقم کی ادائیگی کے بغیر) اور پیپر لیس صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس کارڈ میں مستفدین کے بارے میں اہم معلومات جیسے منفرد شناختی نمبر اوراور اس اسکیم کے تحت صحت کی خدمات کی تفصیلات وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔
وزیر موصوف نے اپنے دورے کے دوران‘ این جی او ’‘جے کے سوسائٹی فار دی پروموشن آف یوٹھ اینڈ ماسس’ کے زیر انتظام جموں میں آؤٹ ریچ اینڈ ڈراپ ان سینٹر (او ڈی آئی سی) کا بھی دورہ کیا، جو نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن (این اے پی ڈی ڈی آر) اسکیم کے تحت چل رہا ہے۔
اس تقریب میں حکومت کی ‘وانچتوں کو ورتا’ کے عزم کی تجدید کی گئی، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جو لوگ تاریخی طور پر نظر انداز یا کم سہولت والے رہے ہیں ، انہیں وہ توجہ اور مدد فراہم کی جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ یہ عزم معاشرتی طور پر پسماندہ طبقوں کو ترجیح دینے کا حکومت کے وسیع تر وژن "وِکست بھارت" کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ہر فرد کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں حصہ لینے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ اجتماعی کوششوں اور متفقہ اقدامات کے ذریعے وزارت برائےسماجی انصاف و تفویض اختیارات کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے اور ایک زیادہ منصفانہ اور بااختیار معاشرہ بنانے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہے۔
اس موقع پر محترمہ سکینہ مسعود (آئی ٹی او او)، وزیر برائے تعلیم، صحت اور طبی تعلیم اور سماجی بہبود شعبہ، جموں و کشمیر؛ جناب شیام لال شرما، ایم ایل اے (جموں نارتھ)؛ جناب یدویر سیٹھی، ایم ایل اے (جموں ایسٹ)؛ جناب اروند گپتا، ایم ایل اے (جموں ویسٹ)؛ جناب پربھات کمار سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل صفائی کرمچاری فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایس کے ایف ڈی سی) ؛ جناب دیوآنش یادو، کمشنر (جموں میونسپل کارپوریشن) نے بھی شرکت کی۔
***
ش ح۔ م ع ن-ج
UR-7005
(Release ID: 2103214)
Visitor Counter : 34