وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

برطانیہ کے وزیر خارجہ جناب  ڈیوڈ لیمی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی


وزیر خارجہ جناب   ڈیوڈ لیمی نے دو طرفہ تعلقات کو مکمل طور پر فروغ دینے کی برطانیہ کی خواہش کا اظہار کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان-برطانیہ کے جامع اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے کے لیے وزیر اعظم جناب  اسٹارمر کی طرف سے دی گئی ترجیح کی تعریف کی

وزیر اعظم نے ٹیکنالوجی سیکورٹی انیشیٹو پر طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور ایف ٹی اے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی دونوں فریق  کی خواہش کا خیر مقدم کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانوی وزیر اعظم جناب کیر اسٹارمر کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی

Posted On: 24 JUL 2024 8:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے وزیر خارجہ جناب  ڈیوڈ لیمی کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے جناب  لیمی کو ان کی نئی تقرری پر مبارکباد دی اور برطانیہ میں حکومت کی تشکیل کے ایک ماہ کے اندر جناب  لیمی کے دورہ ہند کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر سٹارمر کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت کو یاد کیا اور دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو وسیع اور گہرا کرنے کے لیے برطانیہ کی نئی حکومت کی طرف سے دی گئی ترجیح کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلند کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ جناب  ڈیوڈ لیمی نے دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے اور معیشت، دفاع، سرمایہ کاری، سیکورٹی، موسمیاتی تبدیلی اور اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں برطانیہ کی دلچسپی پر زور دیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیکنالوجی سیکورٹی اقدام شروع کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے باہمی طور پر فائدہ مند ہندوستان-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی سمت کام کرنے کے لیے دونوں فریقوں کی رضامندی کا بھی خیر مقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم جناب مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم جناب کیر سٹارمر کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور انہیں ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔

*****

U.No: 6620

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2102973)