شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کے اسٹارٹ اپس
Posted On:
13 FEB 2025 2:01PM by PIB Delhi
حکومت نے ملک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں اخترا پسندی ، اسٹارٹ اپس کے قیام اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مضبوط ماحولیاتی نظام بنانے کے ارادے سے 16 جنوری 2016 کو اسٹارٹ اپ انڈیا پہل شروع کی تھی۔ شمال مشرقی خطہ میں ریاستوں کے لحاظ سے ایسے اداروں کی تعداد جن کوڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ 23 دسمبر تک اسٹارٹ اپس کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، ذیل میں فراہم کی گئی ہے ۔
ریاست / مرکز کے زیر علاقہ
|
ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے اسٹارٹ اپ کے طور پر تسلیم شدہ اداروں کی تعداد
|
اروناچل پردیش
|
47
|
آسام
|
1487
|
منی پور
|
179
|
میگھالیہ
|
62
|
میزورم
|
41
|
ناگالینڈ
|
85
|
سکم
|
12
|
تریپورہ
|
141
|
کل
|
2054
|
مندرجہ بالا کے علاوہ، نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ،جو شمال مشرقی علاقے کی ترقیاتی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت این بی ایف سی کے درجے کا حامل ہے ، شمال مشرقی انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ای ڈی ایس ) اسکیم کے ذریعے پہلی نسل کے کاروباریوں کی مدد کر رہا ہے تاکہ ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میں اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ معلومات شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجومدار نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں ۔
****************
(ش ح ۔م ش ع ۔ت ا(
U.No 6555
(Release ID: 2102716)