صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین سول اکاؤنٹس سروس، انڈین پوسٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن(فنانس اینڈ اکاؤنٹس) سروس، انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس (اکاؤنٹس)اور انڈین پوسٹل سروس کے پروبیشنرز کی صدر سے ملاقات
Posted On:
13 FEB 2025 12:20PM by PIB Delhi
انڈین سول اکاؤنٹس سروس، انڈین پوسٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (فنانس اینڈ اکاؤنٹس) سروس، انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس (اکاؤنٹس) اور انڈین پوسٹل سروس کے پروبیشنرز کے ایک گروپ نے آج (13 فروری 2025)، بروز بدھ، راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

اس موقع پرپروبیشنرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ نوجوان افسران کو موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے کام کے دائرہ کار کے ذریعہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں براہ راست کردار ادا کریں- خواہ وہ عوامی مالیات کا انتظام ہو یا ملک بھر میں بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے اور مواصلات کو یقینی بنانا۔ انہوں نے انہیں بتایا کہ چونکہ ہندوستان اختراعات اور ڈجیٹل اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پائیدار اور جامع ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، ان جیسے نوجوان سرکاری ملازمین کے شانوں پر ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

صدر نے کہا کہ عوام میں خدمات کی فراہمی میں تیز رفتاری اور بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ شفافیت اور جوابدہی کی توقعات بڑھ رہی ہیں۔ ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرکاری محکموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اپنے نظام کو جدید اور ڈجیٹائز کریں۔ اس طرح کی ٹیکنالوجیز میں مشین لرننگ، ڈیٹا اینالیٹکس، بلاک چین ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت(اے آئی) شامل ہیں۔ انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ خود کو جدید ٹیکنالوجی اور مہارتوں سے باخبر رکھیں، اور زیادہ شہری مرکوز، موثر اور شفاف طرز حکمرانی کے نظام کو بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ نہ صرف اپنے انفرادی کریئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے بلکہ ہندوستان کے لوگوں کو سرکاری خدمات کی موثر فراہمی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔

صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*******
ش ح- ظ ا- ع د
UR No.6548
(Release ID: 2102665)
Visitor Counter : 39