صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے صحت کےمربوط حل کے لیےیونانی میڈیسن میں اختراع سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا
Posted On:
11 FEB 2025 6:08PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے یوم یونانی کے موقع پر آج (11 فروری2025) نئی دہلی میں انٹیگریٹیو ہیلتھ سولیوشنز-اے وے فارورڈ کے لیے یونانی طب میں اختراع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ حکیم اجمل خان کو یاد کرنے کا موقع ہے، جن کے اعزاز میں یہ دن 2016 سے یوم یونانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکیم اجمل خان نے ہندوستان میں یونانی طریقہ علاج کو وسعت دی۔ انہوں نے اختراع کی بہت سی مثالیں پیش کیں۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے ہندوستان میں یونانی طریقہ علاج کو بڑے پیمانے پر اپنایا گیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان یونانی طریقہ علاج میں تعلیم، تحقیق، صحت کی دیکھ بھال اور ادویات کی پیداوار کے معاملے میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ یونانی نظام سے وابستہ محققین اورمعالجین جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے مفید پہلوؤں کو اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس میں یونانی طب میں شواہد پر مبنی حالیہ تحقیقی رجحانات اور آیوش/روایتی ادویات کے لیے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ:امکانات اور چیلنجز جیسے عصری موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک نے صحت کے تئیں ایک مجموعی طریقہ کار اپنایا ہے ۔ مختلف طبی نظاموں کو مناسب احترام دے کر انہیں بااختیار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ قومی صحت پالیسی2017 کے مطابق یونانی سمیت آیوش طبی نظام کو مرکزی دھارے میں لانے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن کی رہنمائی میں بہت سے یونانی طبی تعلیمی اداروں میں مطالعہ اور تحقیق جاری ہے ۔ یونانی میڈیکل کالجوں میں ایم ڈی اور پی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یونانی طبی سائنس کی نئی نسلیں علم اور تجربے کے قدیم ورثے کو مضبوط کریں گی ۔
Please click here to see the President's Speech –
********
U.No:6440
ش ح۔اع خ۔ن ع
(Release ID: 2101908)
Visitor Counter : 38