وزارت دفاع
رکشا راجیہ منتری نے ایرو انڈیا 2025 کے موقع پر کئی دو طرفہ میٹنگوں کاانعقاد کیا
Posted On:
11 FEB 2025 7:45AM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری شری سنجے سیٹھ نے 10 فروری 2025 کو بنگلورو میں 15ویں ایرو انڈیا کے موقع پر کئی دو طرفہ میٹنگوں کا انعقاد کیا۔ایک سلسلہ منعقد کیا۔ انہوں نے اٹلی کے انڈر سکریٹری برائے دفاع، جناب میٹیو پیریگو دی کریمناگو کے ساتھ اپنی ملاقات میں سازو سامان کی مینوفیکچرنگ میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور اندرون ملک تیار شدہ سسٹمز کی ترقی کے بارے میں بات چیت سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے وزیر لارڈ ورنن کوکر سے ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے دوطرفہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا۔ انہوں نے امن، خوشحالی اور قوانین پر مبنی عالمی نظام کے لیے دو طرفہ اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا، خاص طور پر ہند-بحرالکاہل اور بحر ہند کے خطے میں جہاں تعاون سمندری اور دیگر ڈومینز میں نیوی گیشن کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گا۔
وزیر اعظم کے دفتر (دفاع اور سلامتی) میں وزیر لیسوتھو جناب لیمفو تاؤ کے ساتھ ملاقات میں، دونوں وزراء نے دفاعی برآمدات کے شعبے میں دستیاب بے پناہ صلاحیتوں اور تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ک ح ۔رض
U-6386
(Release ID: 2101599)
Visitor Counter : 38